مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غیر جانب داری ایک سراب ہے۔۔۔||مبشرعلی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر جانب داری ایک سراب ہے۔ بہت سے سمجھ دار اور دانشور لوگ بھی اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔
حالیہ واقعات پر کچھ لوگ، جو یوتھیے نہیں ہیں، اس لیے خوش ہیں کہ فوج کا نقصان ہوا۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ جمہوریت میں ہر سیاسی جماعت کو کھلی چھوٹ ملنی چاہیے اور الیکشن میں عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔ ہمیشہ کی طرح نرم دل دوستوں کو انسانی حقوق بھی یاد آرہے ہیں۔
یہ سب باتیں بعد میں ہوں گی، پہلا سوال یہ ہے کہ کیا یوتھیا پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے؟ کیا وہ جعلی انتخابی نتائج پر حکومت میں نہیں آئی تھی؟ کیا معیشت اس نے نہیں ڈبوئی؟ کیا وہ فاشسٹ نہیں؟ کیا اس کے سدھرنے کا امکان ہے؟
یہ پڑوس کے شاگروں جیسی جماعت ہے۔ سنگل ٹریک دماغ۔ ساری دنیا جھوٹی ہے اور ایک گروہ بزعم خود سچا ہے۔ وہ الگ ہی خیالی دنیا میں رہتا ہے۔
ملک ڈبونا ہے تو غیر جانب داری والی باتیں کرتے رہیں۔ ورنہ پہیہ پورا گھومنا چاہیے۔ ایک الیکشن جعلی نتائج پر جیتا، ایک الیکشن سے اسے دور رکھنا چاہیے۔ کرپشن کے الزامات پر مخالف رہنماؤں کو برسوں جیل میں رکھا، اب اس کے رہنماؤں کو ایک دو سال قید کرنا چاہیے۔ اس کے بعد یہ دیکھنا چاہیے کہ ان میں کوئی معاشی سمجھ بوجھ پیدا ہوئی؟ فاشزم کے خیالات بدلے؟ کسی سدھار کا امکان پیدا ہوا؟
دس سال سے فوج اور عدالتوں کے کندھے پر سوار، میڈیا کو استعمال کرکے ایک شخص اور اس کے ساتھی مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔ اتنا جھوٹ بولا کہ بہت سے سچے اور سمجھ دار لوگ بھی اس کا شکار ہوگئے۔ جھوٹ کے غبار نے سچ کے سورج کو دھندلا دیا۔
اب گرد چھٹنے تک غیر جانب داری والے جذبات کو تھپک کر سلادینا بہتر ہے۔ ایک پوری نسل گمراہ ہوچکی ہے۔ غیر جانب داری اور انسانی حقوق کے نام پر فاشسٹ پارٹی کی حمایت سے جمہوریت مضبوط نہیں، کھوکھلی ہوگی۔ فوج نے اگر اپنی سمت درست کی ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ممکن ہے کہ موجودہ واقعات سے فوج سبق سیکھے اور آئندہ کسی کٹھ پتلی میں روح پھونکنے سے گریز کرے۔
یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

%d bloggers like this: