اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کی نئی سیلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن بھی سیلکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کی نئی سیلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ،، ہارون رشید سربراہ برقرار

،،، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن بھی سیلکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

پی سی بی کے مطابق نئی سیلیکشن کمیٹی میں مینیجر انالیٹکس حسن چیمہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو بطور سیکرٹری اپنے فرائض سرانجام دینگے

،،، ان کے ذمہ سیلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران کو کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا

،،، ہارون رشید کی سربراہی میں نئی سیلیکشن کمیٹی کی پہلی زمہ داری فاسٹ اور اسپن باولنگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا چناو کرنا ہے

،،، یہ تربیتی کیمپ آئندہ چند روز میں لاہور میں لگایا جائیگا،،، سیلیکشن کمیٹی نہ صرف قومی سینئر ٹیم بلکہ پاکستان شاہینز اور قومی انڈر نائنٹین ٹیم کی سیلیکشن کی زمہ داری بھی نبھائے گی

،،، واضح رہے کہ نجم سیٹھی کے بطور چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چارج سنبھالنے کے بعد سیلیکشن کمیٹی تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے

،،، اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفریدی مخصوص وقت کے لیے بطور چیف سیلیکٹر فرائض سرانجام دے چکے ہیں

،،، جبکہ محمد سمیع اور یاسر حمید بھی بطور ممبر، سیلیکشن کمیٹی کا حصہ رہے ہیں

%d bloggers like this: