اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،محسن نقوی

سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی بھرپور معاونت کریں

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے خصوصاً سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے، چین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سموگ پر قابو پایا ہے، ایئر پیوری فائیڈ ٹاورز کی چینی ٹیکنالوجی سموگ کے حوالے سے سود مند ثابت ہوئی ہے،محسن نقوی نے مزید کہا کہ

پنجاب خصوصاً لاہور میں سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، سموگ سے نمٹنے کیلئے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گےاس موقع پر چینی قونصل جنرل نے کہا کہ

پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے

،،ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل نے نگران وزیر اعلیٰ کو دورہ چین کی دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے محسن رضا نقوی نے کہا کہ انشاء اللہ پہلی فرصت میں ہی چین جاؤں گا۔

%d bloggers like this: