مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زرتاج گل اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا

دونوں رہنماؤں کو دو الگ الگ کیسز میں دس اپریل کو طلب کیا گیا ہے

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔ دونوں رہنماؤں کو دو الگ الگ کیسز میں دس اپریل کو طلب کیا گیا ہے

تونسہ میں بھارتی سے کھرڑ بزدار تک ستر کروڑ روپے کی لاگت سے پچاس کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کا معاملے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دس اپریل کو طلب کیا ہے۔

سابق وزیر اعلی پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو حلقے کے ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر کمیشن لینے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

زرتاج گل اور انکے خاوند پر الزام ہے کہ ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر مبینہ طور پر دس فیصد کمیشن لیتے تھے۔

اینٹی کرپشن نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی سکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

%d bloggers like this: