مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس پی سیکیورٹی طلب

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین کے عورت مارچ منتظمین کی درخواست پر سماعت کی

لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس پی سیکیورٹی کو طلب کر لیا۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین کے عورت مارچ منتظمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر کے مارچ کی اجازت نہ دینے کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا گیا

، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی لاہور کا عورت مارچ پر پابندی کا فیصلہ غیر قانونی ہے

کیونکہ عورت مارچ میں خواتین کے حقوق کی تحفظ کی بات ہوتی ہے، پرامن مارچ پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت عورت مارچ پر پابندی سے متعلق ڈی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دے

، عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس پی سکیورٹی کو کل طلب کر لیا

 اس سے پہلے جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی تھی۔۔۔

%d bloggers like this: