مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں سات اعشاریہ نو فیصد افراد قوت سماعت سے محروم

طبی ماہرین کے مطابق آج کے جدید دور میں بہرہ پن قابل علاج ہے، لیزر سرجری سے ناک، کان اور گلے کے آپریشن آسان ہو گئے ہیں

پاکستان میں سات اعشاریہ نو فیصد افراد قوت سماعت سے محروم ہیں، طبی ماہرین کے مطابق آج کے جدید دور میں بہرہ پن قابل علاج ہے، لیزر سرجری سے ناک، کان اور گلے کے آپریشن آسان ہو گئے ہیں

دو دن کے بچے کے بہرے پن کا ٹیسٹ ممکن، پیدائشی طور پر قوت سماعت سے محروم افراد کا بھی اب علاج ہو سکتا ہے

گھرکی اسپتال لاہور کے آڈیو لوجیکل فزیشن ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں پیدائش بہرہ پن میں کوکلیئر ایمپلانٹ آپریشن کے ذریعے کان میں لگا کر بچے کو سننے کے قابل بنایا جاتا ہے، اہم یہ ہے کہ بہرے پن کا علم ہوتے ہی علاج کرایا جائے
،،،

ڈاکٹر اطہر عدنان، آڈیو لوجیکل فزیشن، گھرکی اسپتال، بہرے پن کا پتا چلتے ہی علاج شروع کیا جانا چاہیے، چھ سے آٹھ ماہ کے دوران کان کا آلہ لازمی لگوا لیں

طبی ماہرین کا کہنا ہے بہرے پن کے مرض سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا ضروری ہے
،،، ڈاکٹر عدنان، ای این ٹی اسپیشلسٹ، اس کا علاج تھوڑا طویل اور صبر آزما ہے، اس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر ہیں

سال دو ہزار بائیس میں لاہور کے سرکاری سروسز اسپتال میں قوت سماعت سے محروم پانچ سو جبکہ گھرکی اسپتال میں اڑھائی سو سے زائد بچوں کو کامیاب علاج کیا گیا۔

%d bloggers like this: