مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : فیض امن میلے میں ملکی اور غیرملکی نامور شخصیات کی شرکت

تیسرے اور آخری روز لال بینڈ کی ڈرم پرفارمنس اور معروف شاعر اور ادیب جاوید اختر کی گفتگو نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا

لاہور میں فیض امن میلے کے مختلف سیشنز میں ملکی اور غیرملکی نامور شخصیات نے شرکت کی

،،،، تیسرے اور آخری روز لال بینڈ کی ڈرم پرفارمنس اور معروف شاعر اور ادیب جاوید اختر کی گفتگو نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے سالانہ فیض میلے کا انعقاد کیا گیا

، امن میلے میں مقررین نے فیض احمد فیض سمیت پاکستان اور بین الاقوامی لکھاریوں کی کتابوں، فن موسیقی، شاعری، لٹریچر، اور اردو ادب سمیت دیگر موضوعات روشنی ڈالی
سیشن ڈسکشن ہوتے ہوئے

فیض فیسٹول میں معروف شاعراور ہدایتکار جاوید اختر، سلیمہ ہاشمی، اور جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاویداقبال سمیت ملک کی نامور شخصیات نے مختلف سیشنز میں شرکت کی،،،، شرکا

نے فیض کو بیسویں صدی کا عظیم شاعر قرار دیا

عدیل ہاشمی، ناصرہ جاوید اقبال (فیض احمد فیض کی شاعری انقلابی شاعری ہے فیض کی کتابیں اور شاعری سے نئی نسل کی تربیت کرسکتے ہیں)

فیض میلے میں شرکت کےلیے آئے شہریوں نے کہا کہ ایسے فیسٹولز ہماری نوجوان نسل کو

لٹریچر سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
،، شرکاء (ہم نے یہاں بک سٹالز دیکھے کتابیں خریدی ،، مختلف سیشنز اٹینڈ کیے اور نامور شخصیات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا)

تین روزہ فیض فیسٹول میں سو سے زائد سیشنز میں ملکی و غیر ملکی معروف ادبی اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

%d bloggers like this: