مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی :شارع فیصل پر صدر تھانے سے متصل کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ

علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازسے گونج اٹھا۔ ایس ایس یو کمانڈوز سی پی او آفس میں داخل۔ آرمی کے دستے بھی پہنچ گئے

کراچی شارع فیصل پر صدر تھانے سے متصل کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازسے گونج اٹھا۔

ایس ایس یو کمانڈوز سی پی او آفس میں داخل۔ آرمی کے دستے بھی پہنچ گئے۔ آپریشن مکمل کرلیا گیا ۔

تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ ایک دہشت گرد نے خود کو اُڑایا، دو مارے گئے ۔ عمارت کے دروازے اور کھڑیاں اڑ گئیں۔ متعدد افراد نیچے آگرے۔

فائرنگ سےپولیس اور رینجرزاہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اورایک ریسکیو اہلکار سمیت انیس پولیس اہلکارزخمی ۔ ۔ وزیراعلی سندھ سینٹرل پولیس آفس پہنچ گئے۔

کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دن ڈھلتے ہی ،، دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا۔ شدید فائرنگ اور دستی بم دھماکوں کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا۔

اس وقت کے پی او میں موجودکئی افراد محصور ہوئے۔کراچی پولیس چیف دفتر میں موجود نہیں تھے۔ پولیس کی اضافی نفری کے علاوہ رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔ علاقے کو سیل اور بلیک آوٹ کردیا گیا ۔

دہشت گرد عقبی راستے سے عمارت کے اندر آئے،،،ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق چوتھی منزل پر ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔ عمارت کے دروازے اور کھڑیاں اڑ گئیں۔ تین دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن مکمل ہونے کےبعدکے پی او کی بلڈنگ نعرہ تکبیراور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مبینہ طور پر دہشت گردوں کے استعمال میں گاڑی سامنے آگئی جو حملے کے وقت سے اسٹارٹ رہی ۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق دہشتگرد کھجوریں اورپانی کی بوتلیں وغیرہ ساتھ لائے تھے، پشاور دھماکے کے بعد ہر پولیس بلڈنگ کے لئے تھریٹ الرٹ موجود تھا دہشتگرد چھت تک کیسے گئے، اس بات کا بھی تعین کیا جائےگا۔

%d bloggers like this: