مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا: کچھ لوگوں کا سال کی پہلی 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ

شمالی وزیرستان میں 2 ہزار 900، بنوں میں 2 ہزار 251 والدین نے انکار کیا

خیبر پختونخوا میں سال کی پہلی 7 روزہ انسداد پولیو مہم میں 20 ہزار سے زائد بچوں کے والدین نے پولیو حفاظتی قطرے پلوانے سے انکار کیا ہے

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پشاور میں 7 ہزار 352 ،شمالی وزیرستان میں 2 ہزار 900، بنوں میں 2 ہزار 251 ،ڈی آئی خان 16 سو، کرک 742، مہمند میں 1200 سے زائد والدین نے پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا

اسی طرح مردان صوابی ، ٹانک ، نوشہرہ میں بھی سینکڑوں بچے والدین کی انکار کے باعث قطروں سے رہ گئے

،پولیو مہم کے دوران 74 لاکھ 55 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، انکاری والدین کے مہم چلائی جائے گی

، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صوبے میں پولیو وائرس کے 20 کیس سامنے ائے تھے

پشاور،خیبرپختونخوا میں 20 ہزار سے زائد بچوں کے والدین کا پولیو قطرے پلوانے سے انکار، رپورٹ کے مطابق

پشاور میں 7 ہزار 352 بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے نہیں پلائے

شمالی وزیرستان میں 2 ہزار 900، بنوں میں 2 ہزار 251 والدین نے انکار کیا۔

انکاری والدین کے لئے خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے گی،محکمہ صحت کے مطابق

%d bloggers like this: