مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے

کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن کے کُل سولہ ڈسٹرکٹس میں ووٹرز اپنے بلدیاتی امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔

نے سندھ حکومت کا فیصلہ مستردکردیا،کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان 15 جنوری کو لگے گا۔

کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن کے کُل سولہ ڈسٹرکٹس میں ووٹرز اپنے بلدیاتی امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ۔۔ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن کے کُل سولہ ڈسٹرکٹس میں میدان لگے گا۔

کراچی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ، ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ملیر،ڈسٹرکٹ کورنگی

اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں پولنگ ہوگی، حیدرآباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹس حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار

، ٹنڈو محمد خان اور دادوعوام اپنے نمائندگان کا انتخاب کرینگے، ٹھٹھہ ڈویژن کے ڈسٹرکٹس ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

سندھ کے عوام ڈسٹرکٹ کونسل، میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی اور وارڈزمیں جنرل کونسلر کا انتخاب براہ راست کریں گے۔

اسی طرح یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کا انتخاب بھی براہ راست ہوگا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے مئیر اور ضلعی وتعلقہ چیئرمینوں کا انتخاب منتخب کونسلرز اور یونین کونسلز کے چئیرمین اور وائس چیئرمین کریں گے۔

سندھ کے 16 ڈسٹرکٹس میں چیئرمین، وائس چیئرمین یونین کونسلز و یونین کمیٹیز اور جنرل کونسلرزکی نشستوں پر 20 ہزار 180 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 4 ہزار چار سو بارہ یونین کونسلز اور یونین کمیٹیز میں چیئرمین اور وائس چیئر مین کے لیے پانچ سو نوے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سولہ ڈسٹرکٹس میں 1 کروڑ 35لاکھ 96 ہزار 646ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے،

کراچی ڈویژن کے 84لاکھ 37ہزار 520حیدر آباد ڈویژن کے 32لاکھ 76ہزار 464 اور ٹھٹھہ ڈویژن کے 18لاکھ 82ہزار 662 ووٹرز کے

لئے 9ہزار 222 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

%d bloggers like this: