مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گیس کی لوڈشیڈنگ اور سردی کی بڑھتی شدت نے الیکٹرک ہیٹرز کی مانگ میں اضافہ کر دیا

مگر مارکیٹوں میں گزشتہ سال کی نسبت قیمتوں میں اضافے سے خریدار پریشان ہے

لاہور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور سردی کی بڑھتی شدت نے الیکٹرک ہیٹرز کی مانگ میں اضافہ کر دیا ہے

مگر مارکیٹوں میں گزشتہ سال کی نسبت قیمتوں میں اضافے سے خریدار پریشان ہے
ویسے تو لاہور میں دن کے اوقات میں ہیٹر کی ضرورت نہیں پڑتی

لیکن صبح اور رات کے اوقات میں خنکی میں اضافے نے شہریوں کو ہیٹرز کی ضرورت کا احساس دلا دیا ہے

نہ صرف سردی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو الیکٹرک ہیٹر کی خریداری پر مجبور کر دیا ہے

لیکن وہ قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے
شہری ۔۔ "پہلے ہم نے ہیٹر تین ہزار کا خریدا تھا وہ اب چھ ہزار کا مل رہا ہے ابھی تو اتنی سردی بھی نہیں آئی”

شہریوں کے برعکس دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریٹ میں زیادہ فرق نہیں آیا
دکاندار ۔۔ "ریٹ تو وہی ہے بلکہ بڑھا ہی نہیں جو کمپنی والے ہیٹر ہے وہ مہنگے ہے ۔۔ چائنہ کا ہیٹر پندرہ سو سے بارہ ہزار تک ہے

بازار میں الیٹرک ہیٹر تین سے بارہ ہزار میں دستیاب ہیں جبکہ گیس ہیٹر کی قیمت دو ہزار سے لیکر چھ ہزار کے درمیان ہے۔

%d bloggers like this: