مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: کئی ہفتوں بعد شہر میں فضائی آلودگی میں کمی

لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے

لاہوریوں کی سنی گئی،، کئی ہفتوں بعد شہر میں فضائی آلودگی میں کمی،، لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے

، دوسری جانب شہر میں اگلے اڑتالیس گھنٹے تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

کھانسی،، گلے کی خرابی،، آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل میں مبتلا لاہوریوں کی دعائیں رنگ لے آئیں،، شہر میں فضائی آلودگی کم ہو گئی

فضائی آلودگی جانچنے والے، عالمی نجی ادارے کے مطابق

لاہور آج ایک سو سڑسٹھ اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دسویں نمبر پر ہے، شہر میں سب سے زیادہ تین سو تیرہ اے کیو آئی گلبرگ ٹو میں ریکارڈ کیا

شہر میں آلودگی کا زور کم ہونے پر شہریوں نے صبح کے وقت سیر کیلئے تفریح گاہوں کا رخ کیا،، کہتے ہیں

آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں
شہری، آج مطلع صاف ہے

 شکر ہے کچھ بہتر ہوا، جو آلودگی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہوں گے

دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے شہر میں اگلے اڑتالیس گھنٹے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے

، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

%d bloggers like this: