مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش

شہری ہوٹلوں سے ناشتہ اور کھانا لانے پر مجبور۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی۔ چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔ شہری ہوٹلوں سے ناشتہ اور کھانا لانے پر مجبور۔

سوئی سدرن نے پرانی لائنوں اور ترقیاتی تی کاموں کے دوران لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کو وجہ قرار دے دیا۔

سردی کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں بھی گیس کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔لانڈھی، نیوکراچی،النورسوسائٹی ،اورنگی ٹاون

منگھوپیر، سائٹ ایریا، قصبہ کالونی ،سرجانی،کورنگی کے مکینوں کو گیس پریشرمیں کمی کا سامنا ہے۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایس، لائنز ایریا، جیکب لائن ،بلدیہ ٹاؤن،سعید آباد، یوسف گوٹھ، نیول کالونی، کیماڑی،شاہ فیصل کالونی سے بھی گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں۔

گیس پریشر کم ہونے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔ شہری ہوٹلوں سے ناشتہ اور کھانا لانے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ قدیم علاقوں میں بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے جبکہ بعض مقامات پر

ترقیاتی کاموں کےدوران لائنوں کونقصان پہنچتا ہے،،جو لوپریشرکا سبب بنتا ہے۔

%d bloggers like this: