مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پراسیکیوٹرز کی مستقلی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نتائج کالعدم قرار

جسٹس علی باقر نجفی نے حافظ محمد عباس سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا

لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹرز کی مستقلی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نتائج کالعدم قرار دے دئیے۔۔۔

جسٹس علی باقر نجفی نے حافظ محمد عباس سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا،

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا حکومتی پالیسی اور سپریم کورٹ کے حکم پر

پراسیکیوٹرز کی مستقلی کیلئے انٹرویوز لئے گئے، امیدواروں کےانٹرویو بورڈ میں وہ

پراسیکیوٹرز بھی موجود تھے جن سے سنیارٹی متاثر ہونے کا خدشہ تھا، درخواست گزاروں

کا مزید کہنا تھا کہ انٹرویو بورڈ میں ایسے پراسیکیوٹرز کی بطور ممبر تعیناتی میرٹ کے

برعکس ہے، لہذاعدالت انٹرویو بورڈ سے من پسند افراد کو ہٹا کر دوبارہ انٹرویو کے احکامات

صادر کرے، جس پر عدالت نے امتحانی نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب پبلک سروس

کمیشن کو بے ضابطگیاں ختم کر کے پراسیکیوٹرز کے دوبارہ انٹرویوز کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔

%d bloggers like this: