مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،عام آدمی کی قوت خرید سے باہر

سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو کی قیمت نوے روپے ہے جبکہ منڈیوں میں سو سے ایک سو دس روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے

شہریوں کو گراں فروشی سے چھٹکارا نہ مل سکا، سبزیاں ہوں یا چکن، سب ہی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکا

کئی دوکانوں پر تو سرکاری نرخ نامہ ہی آویزاں نہیں
عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،، گراں فروشی عام آدمی پر مزید بوجھ بننے لگی

سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو کی قیمت نوے روپے ہے جبکہ منڈیوں میں سو سے ایک سو دس روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے

درجہ اول پیاز ایک سو ساٹھ کے بجائے ایک سو اسی سے ایک سو نوے ، ٹماٹر دو سو سات کی جگہ ڈھائی سو، ادرک تین سو اسی کی جگہ چار سو بیس اور لہسن دو سو چالیس کی جگہ

تین سو روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں

کوئی چیز سرکاری نرخنامے کے مطابق نہیں، ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے، کوئی ٹیم ہو جو یہاں پھرے اور چیک کرے کہ کون کس بھاو سودا دے رہا ہے

صرف سبزیاں ہی عام آدمی کی وقت خرید سے باہر نہیں ہوئیں چکن کے نرخ بھی تین سو اٹھہتر روپے فی کلو تک وصول کئے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا گلہ اپنی جگہ، تاہم دوکانداروں کا دعوی ہے کہ اشیائے خورونوش منڈی سے ہی

مہنگی ملتی ہیں
نادر، ذہیب: آڑھتی ہی سرکاری نرخ نامہ کے مطابق نہیں دیتے، مہنگی لا کر سستی نہیں دے سکتے نہ

سبزیوں کے ساتھ ساتھ مختلف پھلوں کے دام بھی سرکاری نرخوں سے زائد وصول کئے جا رہے ہیں۔

%d bloggers like this: