مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور پولیس نے جدید ٹکنالوجی کی مدد سے پولیسنگ شروع کردی

شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر ای پولیس پوسٹ کے ذریعے شہریوں کی چیکنک جاری ہے

لاہور پولیس نے جدید ٹکنالوجی کی مدد سے پولیسنگ شروع کردی،،شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر ای پولیس پوسٹ کے ذریعے شہریوں کی چیکنک جاری ہے

واں سال کے دوران اب تک بارہ لاکھ سے زائد مشکوک افراد، گاڑی اور موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے

لاہورسیالکوٹ انٹرچینج، ٹھوکر نیاز بیگ، گجومتہ سگیاں پل شاہدرہ چوک اور شیرا کوٹ پر قائم ”ای پولیس”پوسٹوں پرشہرمیں آنے اور جانے والے شہریوں کی چیکنگ کی جارہی ہے

،،، ای پولیس پوسٹٓ کے ذریعے شناختی کارڈ نمبر سے شہری کا کریمنل ریکارڈ سامنے آجاتا ہے

پولیس حکام کے مطابق ”ای پولیس پوسٹ ”کے ذریعے دہشت گرد، اشتہاری، ڈکیت اور منشیات فروشوں سمیت ریکارڈ یافتہ ملزمان اورچوری شدہ موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کو فوری ٹریس کرلیا جاتا ہے۔

انچارج پولیس پوسٹ ڈی ایس پی حمیرہ تبسم

شہر میں داخل ہونے والی گاڑی کو نمبر چیسز نمبر اور انجن نمبر سے فوری آں لائن چیک کیا جاتا ہے،، شہری کو اسکے شناختی کارڈ نمبر ڈالتے ہی کریمنل ریکارڈ چیک کیا جاتا ہے۔

شہریوں نے ای پولیس پوسٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کے استعمال سے شہریوں قیمتی وقت کا ضیاع نہیں ہوتا
،،،،،شہری

اچھا اقدام ہےہمارا شناختی کارڈ چیک کیا اور میری گاڑی کو چیک کیا گیا

ای پولیس پوسٹ کے ذریعے رواں سال کے دوران ایک سو تین نامزد اشتہاری ملزم جبکہ دو سو تریسٹھ عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ای چیک پوسٹ سے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو پکڑا جارہا ہے بلکہ اسے سے لاکھوں افراد کا ڈیتا بیس بھی بن رہا ہے۔

%d bloggers like this: