مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور شہر کی اہم مارکیٹوں میں خود ساختہ پارکنگ اسٹینڈزقائم

غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور جابجا کاونٹر کے باعث مارکیٹس میں آنے والے خریدار مشکلات کا شکار

لاہور شہر کی اہم مارکیٹوں میں خود ساختہ پارکنگ اسٹینڈزقائم

غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور جابجا کاونٹر کے باعث مارکیٹس میں آنے والے خریدار

مشکلات کا شکار،،تاجروں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ پارکنگ کے لیے مختص پوائنٹس یا پھر پلازے قائم کریں
صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم مارکیٹوں کے بازار سکڑنے لگے

غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز اورفٹ پاتھ پربھی جابجا قائم کاونٹرز کے باعث مارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے

لاہور کے مصروف کاروباری مرکز انارکلی بازار میں پارکنگ اور سٹالز کی وجہ سے رش رہنا معمول کی بات ہے،،،تاجر کہتے ہیں کہ

گاہگ کو ان کی دکان تک رسائی میں پریشانی ہوتی ہےجس سے ان کا کاروبار متاثر ہورہاہے،،
،تاجر
انتظامیہ کو چائیے کہ وہ پارکنگ کا مناسب انتظام کریں،، تا کہ انکا کاروبار بھی متاثر نہ ہو

بازار آنے والے موٹر سائیکل سوار خریدار مناسب پارکنگ نہ ہونے کے باعث جہاں جگہ ملتی ہے بائیک کھڑی کرکے خریداری میں مصروف ہوجاتے ہیں
شہری
جہاں جگہ ملتی ہے وہاں موٹرسائیکل لگالیتے ہیں،،، اگر جگہ ٘مخصوص ہو تو ہم وہاں ہی پارکنگ کریں

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بارہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اورعارضی اسٹالز ہٹائے جاتے ہیں تاہم چند دن بعد صورتحال جوں کی توں ہوجاتی ہے

%d bloggers like this: