اپریل 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیدرلینڈ کیخلاف پاکستان کا تجربہ کار اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

کنڈیشنز دیکھ کر اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے

نیدر لینڈ جیسی کمزور حریف کیخلاف پاکستان کا تجربہ کار اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

چیف سیلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم کہتے ہیں موجودہ ٹیم میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جس نے ایک

سو سے زائد میچز کھیلیں ہوں، کنڈیشنز دیکھ کر اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے

کرکٹ کے میدانوں میں جہاں زیادہ تر بڑی تصور کی جانیوالی ٹیمیں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیکر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیتی ہیں

لیکن اس کے برعکس قومی کرکٹ ٹیم نیدر لینڈ جیسی کمزور حریف کیخلاف بھی فل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترے گی

چیف سیلیکٹر محمد وسیم کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم کا شمار ابھی ان ٹیموں میں نہیں ہوا جن کے پاس زیادہ تر تجربہ کار کھلاڑی موجود ہوں

دورہ ہالینڈ کیلئے منتخب بیشتر پلئیرز نوجوان ہیں اور چند نے ڈیبیو بھی نہیں کیا

محمد وسیم ،، چیف سیلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم ،،، "پاکستان کی ٹیم ابھی پکی نہیں ہوئی جس میں زیادہ تر تجربہ کار کھلاڑی ہوں

کسی نے سو میچ بھی نہیں کھیلے ہوئے ،،، کہ عبداللہ شفیق سمیت اسکواڈ میں چند کھلاڑی ایسے بھی ہیں جنہیں نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبیو نہیں کی”

قومی فاسٹ باولر حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے اور کرکٹر شان مسعود کی عدم سیلیکشن پر چیف سیلیکٹر نے موقف اپنایا کہ کبھی کبھی میچ وننگ کھلاڑیوں کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے

امام الحق، فخرزمان اور عبداللہ شفیق کی متاثرکن کارکردگی کے باعث شان مسعود کی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی

محمد وسیم ،، چیف سیلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم ،،، "شان مسعود کی موجودہ صورتحال میں جگہ نہیں بنتی

انہیں مڈل آرڈر میں کھیلانا ڈومیسٹک سیزن میں پرفارم کرنیوالے کھلاڑی سلمان آغا کے ساتھ زیادتی ہوگی،، حسن علی میچ وننگ ہے لیکن اسے بریک کی ضرورت ہے”

شعیب ملک اور فہیم اشرف کو ایک بار پھر نظرانداز کیے جانے پر چیف سیلیکٹر نے واضح کیا کہ

ٹیم میں صرف انہیں کھلاڑیوں کو منتخب کیا جو مسلسل کھیلتے آرہے ہیں

آئندہ ٹورنامنٹ یا سیریز میں ٹیم کو ضرورت پڑی تو ان کھلاڑیوں کو بھی دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیاجاسکتا ہے۔۔۔

%d bloggers like this: