اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں بازار میں نایاب ہونے کا خدشہ

کاغذ کی صنعت سے وابستہ تنظیموں نے بھی ہار مان لی۔ کہا کاغذ کی درآمد پر عائد بھاری ڈیوٹی ختم نا کی گئی تو مزید مسائل جنم لیں گے۔

نئے تعلیمی سال سے قبل سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں بازار میں نایاب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

کاغذ کی صنعت سے وابستہ تنظیموں نے بھی ہار مان لی۔ کہا کاغذ کی درآمد پر عائد بھاری ڈیوٹی ختم نا کی گئی تو مزید مسائل جنم لیں گے۔

یکم اگست سے اردو بازاروں سمیت دکانوں پر درسی کتب دستیاب نہیں ہوں گی۔

پبلشر ہاؤس اور پرنٹنگ پریس سے وابستہ تنظیموں نے بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ سلیم بیکیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی کاغذ پر عائد ڈیوٹی 70 فیصد تک ہے۔

سلیم بیکیا،سربراہ پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن

دوسری جانب اردو بازار میں کتابوں کی خریداری کے لیے آنے والے شہری مایوس لوٹنے لگے۔ دکاندار کہتے ہیں بڑھتی مہنگائی میں والدین کئی دنوں سے بازارون کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

ماہر معاشیات قیصر بنگالی کہتے ہیں کہ پاکستان کو خود کاغذ بنانے کے بجائے صرف درآمدات پر زور دینا چاہیے۔

قیصر بنگالی، ماہر معاشیات

کاغذ کی صنعت سے وابستہ تنظیموں نے موجودہ حکومت سے کاغذ پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

%d bloggers like this: