مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : سندھ بھرمیں کورونا وائرس میں پھر سے اضافہ

صوبہ میں بی اے فور اور بی اے فائیو ویرینٹ کے آٹھ مزید کیسز بھی سامنے آگئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کی نئی لہر کا خدشہ۔کراچی میں کورونامثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح دس فیصد سے زائد تک پہنچ گئی۔

صوبہ میں بی اے فور اور بی اے فائیو ویرینٹ کے آٹھ مزید کیسز بھی سامنے آگئے۔

خطرہ ابھی ٹلا نہیں،، شہری احتیاط سے کام لیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر کورونا وائرس نے پھر پر پھیلانا شروع کردیئے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا کے ایک سو بائیس نئے کیسز سامنے آئے۔

مثبت آنے والے والے کورونا کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی میں کورونامثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح دس اعشاریہ چھ،دو جبکہ سندھ بھر میں دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں بی اے فور اور بی اے فائیو کے ویرینٹ کے آٹھ مزید کیسز سامنے آگئے۔

دونوں ویرینٹ جنوبی افریقہ میں جنوری اور فروری کے مہینے میں سامنے آئے تھے۔

ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔شہری ماسک کا استعمال اور بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔

%d bloggers like this: