اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان جمخانہ کلب میں سکواش کورٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا. کمشنر و صدر کلب لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او محمد وقاص نذیر، ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور دیگر کے ہمراہ اینٹیں رکھ کر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کرایا.

اس موقع پر سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی، چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی مرزا ظفر ا قبال کے علاوہ مرزااقبال، اسحاق کھوسہ، فرقان احمد، شعیب ستار، میجر (ر) اعظم کمال، فیضان علی، شہزاد قدیر، محمد عدیل،سلیم قیصر،

نعیم اللہ طفیل، بلال احمدانی، ثناء محمد اوردیگر موجود تھے. کمشنر نے کہاکہ ڈی جی خان کلب میں سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے.

کھلاڑیوں کی خواہش پر ڈی جی خان جمخانہ کلب میں معیاری سکواش کورٹ تعمیر ہوگا جس میں ووڈن فلور اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی.

تعمیراتی کام کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے ہیٹ وارننگ جاری کردی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے شہریوں سے باران

رحمت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے،گرمی سے بچاؤ کیلئے پبلک مقامات،ہسپتالوں،منڈیوں،سکولوں،دفاتر میں ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے، شہریوں کو گھروں میں رہنے،حفاظتی تدابیر اختیار کرنے،پانی اور مشروبات کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے

،ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی زیر صدارت ہیٹ وارننگ بارے جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن

،احمد نوید، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈی او سول ڈیفنس فریحہ جعفر سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں

،انہیں سکولوں میں نمکول ملا پانی ٹھنڈا پانی فوری فراہم کیا جائے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بچوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے،تمام افسران اپنے دفاتر میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کریں،

حمزہ سالک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹھنڈے پانی کے پینافلیکس ہر جگہ آویزاں کئے جائیں،بس،ویگن سٹینڈز،پبلک مقامات پر الیکٹرک کولرز ضرور ایکٹو ہونے چاہئیں،تاجر بھی اپنی دکانوں پر خریداروں کو گرمی سے بچاو کیلئے

سہولیات فراہم کریں،ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کئے جائیں

،ناخوشگوار صورتحال کے دوران ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے نمبرز 0649260346 اور0642460603پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور اویس احمد لغاری کی خصوصی ہدایت پر کوہ سلیمان فورٹ منرو میں پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے قبائلی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا کام شروع کر دیا ہے۔

کوہ سلیمان فورٹ منرو میں بیس سے زائد پانی کے ٹینکرز پانی کی فراہمی کے لیے لگا دئیے گئے ہیں۔

پانی کے ٹینکرز بارڈر ملٹری پولیس کے جوان اپنی نگرانی میں قبائلی علاقوں میں پہنچا رہے ہیں۔ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے پانی کے درجنوں ٹینکرز قبائلی لوگوں کے ہینڈ اوور کیے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، اویس احمد لغاری، کمشنر لیاقت علی چٹھہ ڈی سی حمزہ سالک کی خصوصی ہدایات پر فورٹ منرو اور کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی کا کام جاری ہے۔ بیس سے زائد پانی کے ٹینکرز گزشتہ رات سے ہی فورٹ منرو

اور قبائلی علاقوں میں مہیا کر رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی کیلئے کوہ سلیمان میں مختلف مقامات پر بارڈر ملٹری پولیس کوہ سلیمان انتظامیہ نے کیمپس لگا دئیے ہیں۔

انشاء اللہ تمام قبائلی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بارڈر ملٹری پولیس اس حوالے سے خصوصی طور فرائض سر انجام دے رہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر میرج ہالز میں شادی ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے انسپکشن کا عمل جاری ہے،

ضلع کے تمام افسران باقاعدگی کے ساتھ اپنی تحصیلوں میں میرج ہالز میں حکومتی احکامات کو یقینی بنا رہے ہیں،

گزشہ روزاسسٹنٹ کمشنرز احمد نوید،اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں واقع میرج ہالز کا معائنہ کیا،

اس دوران کسی میرج ہالز میں بکنگ نہ تھی،اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا ہے کہ

شادی ہالز انتظامیہ حکومتی احکامات کو یقینی بنائے،اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کی ہدایت پر کوہ سلیمان میں گرمی کی شدت کے دوران انسانوں اور جانوروں کو پینے کی پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے پوری ضلعی افسران کے افسران ایک پیچ پر ہیں

اور وہ کوئیک رسپانس کے ذریعے فرائض کی احسن طریقہ سے انجام دہی کو یقینی بنارہے ہیں،

کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی کے فوکل پرسن پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک اور الائیڈ محکموں کا سٹاف دن رات عوامی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے

،کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں فورٹ منرو سے پانی کے باوذرز اور ٹینکرز پانی کی سپلائی کر رہے ہیں،

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک پانی سپلائی کے عمل کو متواتر

مانیٹر کررہے ہیں،پانی کے باوذرز اور ٹینکرز متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ ٹائمنگ کے تحت بھجوائے جارہے ہیں

اور کسی جگہ بھی پانی کی سپلائی میں تعطل نہیں آرہا ہے،دوسری طرف ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی ہدایت پر قبائلی علاقوں کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازی خان شہر میں بھی شہریوں کو تازہ پانی کی سپلائی جاری ہے

،پاکستان چوک،پل ڈاٹ سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر پینے کے پانی کے ٹینکرز موجود ہیں،ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت ضلع میں

پانی سپلائی کی موٹروں کی مرمت کے کام بھی کیا جارہا ہے،پینے کے تازہ پانی کی گھروں کی دہلیز،بس و ویگن سٹینڈز،سکولوں،سرکاری دفاتر،منڈیوں،بازاروں اور پبلک مقامات پر فراہمی کے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے بروقت اقدامات پر شہریوں نے

اطمینان کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے عوامی خدمت پر ہم ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

۔علاوہ ازیں تونسہ،کوہ سلیمان میں ناگہانی آفت،پانی کی کمی اور جانوروں کی وباء سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کر کے مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید نے گزشتہ روز ویگن سٹینڈ اور امتحانی مراکز پر ٹھنڈے پانی کی دستیابی کے عمل کا جائزہ لیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں درجہ حرارت 52ڈگری سے بھی بڑھ گیا. وزیر اعلی پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرمی کی شدت سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مراکز صحت میں

ہنگامی بنیاد وں پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں. ہسپتالوں کی آوٹ لک کو بہتر کرنے کے ساتھ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایاجائے گا. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایاکہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں گرمی

خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے پانی کی کمی سے ہیٹ سٹروک، ہیضہ پیٹ کی خرابی اوردیگربیماریوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جار ہا ہے او رکسی بھی مرکز صحت میں ادویات کی قلت نہیں ہے.

سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ گرمی کی شدت کے باوجود حالات نارمل ہیں تاہم پیٹ کی بیماریوں کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جس کیلئے ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں.

ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک کی زیر نگرانی ضلع کے تمام ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری بہتر کی جار ہی ہے محکمہ صحت نے سپیشل پلان بنایا ہے

جس کے تحت تمام افسران کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ہر افسرکو تین سے زیادہ مراکز نہیں دیئے گئے تاکہ وہ ہر مرکز صحت کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لے سکیں.

مراکز صحت کے معائنہ کے دوران رپورٹ ہونے والی خامیوں کو بھی دور کیاجار ہا ہے.سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر احسن اعوان، ڈاکٹر اطہر سکھانی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر تحسین احمد،

پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر کامران اصغر، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عابد علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر علی رضا،

ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر رابعہ رحمن ناصر، ڈاکٹر محمد فہیم اور ایس او آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام نوشین زہرانے ٹی ایچ کیو

ہسپتال کوٹ چھٹہ، دیہی مراکز صحت وہوا، کوٹ قیصرانی، کالا، شادن لنڈ، شاہ صدر دین، قادر آباد، چوٹی زیریں، سرور والی، بنیادی مراکز صحت عالی والا، غوث آباد، جھوک اترا، ہیرو شرقی، مکول کلاں، سنجرسیداں،

گدائی، لوہار والا، معموری، لاکھانی، لتڑہ، پیر عادل، چھابری زیریں، کالا، شادن لنڈ، بکھر واہ، خان پور، میاں پھیرو، نواں شہر، بواٹا، کھرڑ بزدار، حاجی غازی، سمینہ، کھاکھی، ترنمن، نتکانی،

مورجھنگی، ریتڑہ، کوٹ ہیبت، یارو، کوٹ مبارک اور سول ہسپتال سخی سرور کا دورہ کیا. ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، آلات کی صورتحال اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کی گئیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک عوامی افسر کا انداز اپناتے ہوئے خود سائلین کے پاس پہنچے اور داد رسی کی۔

سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے ساتھ ان کی بنچ پر بیٹھ کر درخواستیں لی

اور داد رسی کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

.ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں محکمہ لائیو سٹاک کو جانوروں کی لمپی سکن ڈیزیز پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے کہا کہ موسم کی شدت کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ فیلڈ میں متحرک کردیا گیا ہے۔

جانوروں کے معائنہ کے ساتھ لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں سروے بھی کرایا جارہا ہے کہ

گرمی کی تپش سے جانوروں میں کوئی بیماری تو نہیں پھیل رہی۔کوئی بیماری رپورٹ ہونے پر محکمہ لائیو سٹاک فوری علاج معالجہ کی سہولیات

مویشی پال حضرات کو ان کے گھروں کے نزدیک ڈور سٹپ پر فراہم کرے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ نے عوام سے بھی کہا کہ

موسم کی شدت سے خود اور اپنے مویشیوں کو بچائیں۔صحت اور لائیو سٹاک کے ماہرین کے مشوروں پر عمل کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

مسلم لیگی رہنما سردار اویس خان لغاری اور سید عبدالعلیم شاہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مالی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے

فوری فنڈز کی فراہمی کےلئے احکامات جاری کئے

جس پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے دس کروڑ کے فنڈز کےلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مالی بحران کا شکار تھی

اور پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی مقدار آدھی کردی تھی جس سے شہر میں صفائی عمل متاثر ہوا

تاہم کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر رات دو بجے سے شہر میں جامع صفائی مہم شروع کردی ہے ۔

عملہ کی اتوار کی بھی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔

دو تین روز کے اندر شہر میں موجود سالڈ ویسٹ اٹھا لیا جائیگا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ

کمپنی دو ماہ سے مالی بحران کا شکار ہے اور فنڈز کی عدم فراہمی سے اپریل کی بھی ادائیگی تعطل کا شکار ہے۔

%d bloggers like this: