اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرغی کا گوشت بدستور عام شہری کی قوت خرید سے باہر

لاہور میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں چودہ روپے کمی کے باوجود سرکاری نرخ چار سو روپے کے قریب ہے

مرغی کا گوشت بدستور عام شہری کی قوت خرید سے باہر،، لاہور میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں چودہ روپے کمی کے باوجود سرکاری نرخ چار سو روپے کے قریب ہے

جبکہ اوپن مارکیٹ میں چکن چار سو سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے

برائلر کا گوشت پانچ روز کے دوران اسی روپے فی کم سستا ہونے کے بعد بھی تین سو ترانوے روپے فی کلو ہے،، گذشتہ روز کی نسبت چکن کی قیمت چودہ روپے کم ہوئی ہے

سرکاری سطح پر مرغی کے گوشت کی قیمت تین سو ترانوے روپے مقرر کی گئی ہے،، مگر بازاروں میں اب بھی چار سو روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے

شہری کہتے ہیں دکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں
شہری، تین سو ترانوے میں کہیں نہیں مل رہا، حکومت سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرائے

دکانداروں کے مطابق ڈیمانڈ سے کم سپلائی کے باعث قیمتیں آوٹ آف کنٹرول ہیں
دکاندار، پولٹری فارمز والے طلب کے مقابلے میں کم سپلائی مارکیٹ میں کر رہے ہیں، جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی تھوک میں قیمت دو سو تریسٹھ اور پرچون میں دو سو اکہتر روپے کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت ایک سو باون روپے ہے

%d bloggers like this: