اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ تعلیم پنجاب کا سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ یکم جون سے 31 جولائی تک جاری رہے گا

گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں گرمی کی

چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام اکتیس مئی

تک دینے کی ہدایت جاری کر دی،،پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی اکتیس مئی سے قبل کیا جائے گا،

محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ یکم جون سے 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری سکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا

،یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہو گا، گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔۔۔

%d bloggers like this: