اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلینڈ میں جاری کاوئنٹی چمپئن شپ دو ہزار بائیس کا چوتھا راونڈ شروع

قومی ٹیم سمیت پاکستان کے نو کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں

انگلینڈ میں جاری کاوئنٹی چمپئن شپ دو ہزار بائیس کا چوتھا راونڈ شروع ہوگیا، ڈویژن ون اور ٹو میں مجموعی طور پر اٹھارہ ٹیمیں ان ایکشن ہیں

قومی ٹیم سمیت پاکستان کے نو کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں، فاسٹ

باولر محمد عامر کی ڈھائی سال سے زائد عرصے کے بعد ریڈ کرکٹ میں واپسی ہو گی

انگلینڈ کے مختلف شہروں میں کاوئنٹی کرکٹ چمپئن شپ دو ہزار بائیس کے چوتھے دور کا آغاز ہو گیا

قومی ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے نو کرکٹرز نے گوروں کے دیس میں اپنی دھاک بیٹھا دی ہے

ڈربی شائر سے کھیلنے والے قومی کرکٹر شان مسعود کا بلا خوب رنز اگل رہا ہے، دو ڈبل سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی بدولت شان مسعود چھ سو گیارہ رنز بنا کر ڈویژن ٹو کے ٹاپ اسکورر ہیں

لنکا شائر کاوئنٹی کی نمائندگی کرنیوالے حسن علی نے دو میچوں میں تیرہ عشاریہ ستاون کی اوسط سے چودہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں

مڈل سکیس سے اپنا ڈبیو کرنیوالے قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی میچ میں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

ریڈ بال کرکٹ میں ڈھائی سال بعد واپسی کرنیوالے فاسٹ باولر محمد عامر آج سرے کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں
محمد عامر ،،، قومی کرکٹر،،،، "بہت خوشی ہورہی ہے

کاوئنٹی کرکٹ میں واپس آکر ،، کوشش کرونگا ان تین میچوں میں اپنا دو سو فیصد دو اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں”

فاسٹ باولر محمد عباس ،،، حارث روف ،، ظفر گوہر بھی متاثر کن کارکردگی دکھا چکے ہیں

جبکہ کرکٹر محمد رضوان اور اظہر علی اب تک خاظر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے

ڈویزن ون میں سرے اور ڈویژن ٹو میں نوٹنگھم شائر کاوئنٹی سرفہرست ہیں

%d bloggers like this: