مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں لائن لاسز کو جواز بنا کر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی میں اضافے کے بعد لوڈ شیڈنگ سے مثتثنی علاقوں میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود لائن لاسز کو جواز بنا کر رہائشی علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی میں اضافے کے بعد لوڈ شیڈنگ سے مثتثنی علاقوں میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے

کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے بعد تین سو میگا واٹ کے شارٹ فال میں کمی واقع ہوئی ہے

اور لوڈ شیڈنگ سے مثتثنی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے ۔۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں اب صرف پالیسی لوڈ شیڈنگ جاری ہے

جس کا انحصار علاقائی نقصانات اور چوری کی شرح پر ہے ۔۔ چار سے چھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول رجسٹرڈ صارفین کو

ایس ایم ایس کے زریعے بھیج دیا جاتا ہے ،

کے الیکٹرک کا عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور صارفین کو مزید معلومات سے آگاہ کر رہا ہے۔

%d bloggers like this: