مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھر کے کالجز کے پروفیسرز کو صبح سویرے پولیس نے دھرنے سے اٹھا دیا

پولیس کے روئیے سے دل برداشتہ پروفیسرز نے عید تک کالجزمیں تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

لاہور میں سینتیس روز سے جاری پروفیسرز کا دھرنا صبح سویرے پولیس نے اٹھا دیا۔

پولیس کے روئیے سے دل برداشتہ پروفیسرز نے عید تک کالجزمیں تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

کہتے ہیں ملوث افراد کو سزا دی جائے،، اپنے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

سینتیس روز سے دھرنے پر بیٹھے ، پنجاب بھر کے کالجز کے پروفیسرز کو صبح سویرے پولیس نے دھرنے سے اٹھا دیا۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں پروفیسرز نے کہا کہ

پرامن اساتذہ کو مارا پیٹا گیا،، ویڈیو بنانے پر موبائل توڑے گئے۔ احتجاج وسیع کریں گے

(((عید تک کالجز میں تعلیمی بائیکاٹ کررہے ہیں)))

پروفیسر نے کہا کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی انکے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔

بیورو کریسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرر ہی ہے
((امید ہے نئے وزیر اعظم اس معاملے کا نوٹس لیں ۔)))

اس سے قبل کالجز کے اساتزہ اور طلباء نے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

%d bloggers like this: