مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طبی ماہرین نے گرمیوں میں عینک اور ٹوپی کا استعمال لازمی قرار دے دیا

سورج کی تپش بدن جھلسائے تو ،، شہری،، حفاظتی اقدامات کا بندوبست کرتے ہیں۔

گرمی بڑھتے ہی،، شہریوں نے آنکھوں کو دھوپ سے بچانے کے انتظامات شروع کر دئیےسورج کی تیز شعاعوں سے بچاو کیلئے

شہری سر پر رومال اور آنکھوں کے چشمے استعمال کرتے ہیں،، گرمیوں میں رنگ برنگے سن گلاسز فروخت کرنے والوں کے پاس رش بڑھ جاتا ہے

گرمی آتے ہی،، سورج کی تپش بدن جھلسائے تو ،، شہری،، حفاظتی اقدامات کا بندوبست کرتے ہیں۔

سر اور آنکھیں ،،، گرمی برداشت کرنے کے حوالے سے حساس ہوتی ہیں،، اسی لئے چشموں کے سٹالز سے کوئی عینک خرید رہا ہے،، تو کوئی،، سر ڈھانپنے کے لئے ٹوپی پسند کر رہا ہے
‎ نادر، جمیل، گرمیاں زیادہ ہین، یہ چیزیں ہی ہیں جو گرمی سے بچاتی ہیں

رومال اور چشموں کے چھوٹے بڑے سٹالز سجائے،، دکاندار بھی،، اچھی خریداری پر خوش دکھائی دیتے ہیں
دکاندار، یہ گرمیوں کی آئیٹم ہیں عینک، صافہ ٹوپی وغیرہ گرمیوں میں لوگ زیادہ لیتے ہیں دھوپ سے بچنے کے لیئے

طبی ماہرین بھی گرمیوں میں عینک اور ٹوپی کا استعمال لازمی قرار دیتے ہیں تاکہ براہ راست دھوپ اور تپش کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے

%d bloggers like this: