مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف / فاضل پور

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک ،سردارعبدالرحمان خان دریشک کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجن پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے ہمراہ فاضل پور شہر و گردونواح کی اعوام کا دیرینہ مطالبہ آر ایچ سی فاضل پور کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اس موقع پر سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا آج اللہ پاک کے فضل و کرم سے میں اپنے حلقہ اور ضلع کے دوستوں سے سرخرو ہوا ہوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک میں ترقی اور خودداری میں اپنا مقام بنایا ہے انشاء اللہ، اللہ پاک کی مدد سے عدم اعتماد کی بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے

اس وقت عالم اسلام اور پاکستان کو عمران کی قیادت کی ضرورت ہے بیرونی سازشیں ہمیشہ مخلص خودار قیادت کو پسند نہیں کرتی اب بہت ہو گیا ہے پاکستان کی اعوام ہر سازش کو ناکام کرنے کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مذید کہا کہ ضلع کی ترقی کے لیے جتنے کام ہمارے دور حکومت میں ہو رہے ہیں

تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ ہم نے تعلیم اور صحت ، صاف شفاف پانی کی فراہمی، کھیت سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر سمیت بیشتر میگا پراجیکٹس یونیورسٹی، راجن پور ٹراما سنٹر، فاضل پور ریسکیو 1122 ، شکار پور ہسپتال کی اپ گریڈیشن، 200 بیڈز ہسپتال و دیگر اہم

منصوبہ جات میری درخواست پر منظور ہوئے ہیں اس موقع پر سردار ابرار خان دریشک پیر آف حاجی پورشریف صاحبزادہ خواجہ صالح محمد سائیں ،

انچارج آر ایچ سی فاضل پور ڈاکٹر غلام قاسم مستوئی، سردار ثقلین اکبر جسکانی سردار عبداللہ عامر دریشک سردار اسماعیل خان جتانی گوپانگ سید راشد شاہ ملک صادق خان اعوان کلیم اللہ خان لاشاری صدر انجمن تاجران

میاں مجید خواجہ حفیظ خان دریشک سجاول خان گوپانگ میاں محمد عماد افضل ملک فضل عباس ماچھی چیف راشد خان مستوئی ماما عبدالحمید لاشاری ڈاکڑ شہزاد سعید چانڈیہ عنائیت اللہ خان ملک بلال ماچھی عبدالکریم خان دریشک ملازم خان دریشک سابق کونسلر سردار نصراللہ دریشک شاھد عدیل مٹھا ملک عمران حسیب کٹ چیف احسن بلانی ملک حسنین صدیق بلھوڑا ملک اشرف جھرڑ شاھد خان واسوانی شفقت حسین

دریشک شیر باز خان نازک خان لسکانی چوھدری شہر یار ملک اسحاق ککر شاھد خان حجانہ عمران منظور مصطفی خان گورچانی عبدالغفور دریشک مظہر خان رند اکرم خان دریشک سمعیت علاقہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: راجن پور

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ضلع راجن پور کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے رمضان بازار اور گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ اللہ کے فضل و کرم سے گندم کی پیداوار بہت بہتر ہوئی ہے۔

حکومت پنجاب اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کرے گی۔جب کہ باردانہ کی تقسیم بھی شروع ہوچکی ہے۔اس دوران انہوں نے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب رمضان بازار میں لوگوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔عام مارکیٹ کی نسبت یہاں پر سستی اور معیاری اشیاء لوگوں کو خریدنے میں ملیں گی۔اس دوران انہوں نے موضع رحمت آباد میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا

اور کپاس کی بحالی کا بھی افتتاح کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ نے

رمضان بازار اور گندم خرید مرکز بارے بریفنگ دی ضلع بھر میں چھ رمضان بازار اور 9 مرکز خرید گندم بنائے گئے ہیں۔ضلع راجن پور میں باردانہ کی تقسیم شروع جس میں گندم خریداری کے 9 مراکزببادیئے گئے

جبکہ ضلع میں مجموعی ٹارگٹ 18 لاکھ بوری 1800000 ایک لاکھ 80 ہزارٹن جس میں سرکاری ریٹ 2200 روپے طے کردی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان مہر عابد۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجن پور محمد آصف۔

اسسٹنٹ کمشنر راجنپور آصف اقبال۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجن پور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجنپور عدنان محمود اعوان کا رمضان بازار کوٹ مٹھن کا دورہ۔اس دوران انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور سٹالز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوران سستی اور معیاری اشیاء صارفین تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

تمام دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ۔اسسٹنٹ کمشنر راجنپور آصف اقبال اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے

۔ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کیا عثمان بزدار کی وزرات اعلی؟

اور عمران خان کی وزرات عظمی؟

کے خاتمے سے تمام تر سازشوں کاخاتمہ ہوجائے گا؟

ملک میں غربت و بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہوجائے گا؟
مجبوریوں کے پیش نظر اکٹھی ہونیوالی اپوزیشن

اس صورتحال کے بعد تتر بتر تو نہیں ہوگی……؟

اس ساری صورتحال سے 25 کروڑ پاکستانی عوام کو کیا فاعدہ حاصل ہوگا؟

حسب سابق جب بھی حکمرانوں پر وقت پڑا یا مذہب کارڈ کا استعمال کیا گیا یا پھر سپر پاورز کی مخالفت ؟

نئے اجالے کی بجائے وہی پرانا بدبودار نظام…….؟

آخر ہر بار ایسا کیوں …….؟

کیونکہ شاید ہم بھی یہی کھیل تماشے چاہتے ہیں اور انکے عادی ہوگئے ہیں اور ہر ڈگڈگی پر ناچنے کے شوقین ہو چکے ہیں؟

چاہے جو کوئی چاہے جیسے چاہے ہمیں ایک ریوڑ کی طرح بغیر لکڑی کے ہمیں ہانکے

کوئی پرواہ نہیں؟

کیونکہ ہم انگریز اور ہندووں کی جسمانی غلامی سے تو بظاہر آزاد ہوئے مگر ذہنی طور اب

بھی انکے اور انکی باقیات کے آج بھی غلام ہیں؟

اور شاید یہی وجہ ہے کہ غلام قومیں کبھی ترقی نہیں کرتی اور ہمیشہ ہمیشہ جبرو استحصال

کی چکی میں پستی ہی چلی جاتی ہیں……؟

%d bloggers like this: