مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں صفائی کے مثالی نظام کیلئے معاون مشینری کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے چار ٹریکٹر پہنچ گئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مشینری کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے فیلڈ میں متحرک کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

کمپنی کیلئے مزید پانچ ٹرک کی 15 روز کے اندر وصولی کی بھی نوید سنادی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کمپنی کے عملہ کی بھی سن لی۔ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بھی احکامات جاری کردئیے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے ماڈل ٹاؤن،بھٹہ کالونی اور دیگر مقامات کا افسران کے ہمراہ دورہ کیا۔

ماڈل ٹاؤن میں خالی رقبہ کو پارک میں تبدیل کرنے اور بھٹہ کالونی کے ڈسپوزل کی گری چار دیواری فوری مرمت کرنے کے بھی احکامات دے دئیے کمشنر نے صبح سویرے ماڈل ٹاؤن،بھٹہ کالونی اور جناح فیملی پارک کا دورہ کیا

اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے خریدے گئے چار ٹریکٹر اور دیگر مشینری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔کمشنر نے کہا کہ کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے تنازعات میں غریب ملازمین کو نہ دھکیلیں،ان کی تنخواہوں اور واجبات کی فوری ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی روش ترک کردیں۔میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔تمام مین ہول کے ڈھکن موجود ہونے چاہئیں۔

مین ہول کے چوری شدہ ڈھکن اور میٹریل خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرائے جائیں۔

کمشنر نے ماڈل ٹاون، بھٹہ کالونی اور دیگر علاقے دیکھے۔اہل محلہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور علاقہ کے مسائل کے حوالے سے شہریوں سے معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے ماڈل ٹاؤن میں خالی رقبہ پر پارک ڈویلپ کرنے کی ہدایت کی بھٹہ کالونی کے ڈسپوزل کی گری چار دیواری کا بھی نوٹس لے لیتے ہوئے فوری مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ

میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈی جی پی ایچ اے و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،

چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل،محمد عمران جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈیرہ غازی خان میں رمضان بازار فنکشنل کر دئیے گئے ہیں جہاں شہری خریداری کیلئے امڈ آئے ہیں۔

دوسری طرف سیکرٹری اریگیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے بھی ڈیرہ غازی خان میں رمضان بازاروں اور گندم خریداری کے انتظامات کی چیکنگ کے لئے

دورے شروع کردئیے ہیں،اس سلسلہ میں عامر خٹک کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ، ڈی او انڈسٹریز بلال احمد،ڈی ایف سی مہر اختر حسین،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر مارکیٹنگ اطہر جلیل،ایس این اے زبیر انجم خان اور دیگر

افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں سیکرٹری اریگیشن جنوبی پنجاب کو رمضان بازاروں،گندم خریداری بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خٹک نے کہا کہ

ماہ رمضان رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے،اس ماہ میں اشیاء کی قیمتیں کم رکھی جائیں، رمضان بازاروں میں حکومتی سبسڈی عام شہریوں تک ضرور پہنچنی چاہئیے،عامر خٹک نے کہا کہ

اشیائے خوردونوش کی سپلائی چین کو منظم بنایا جائے،سبزیوں،پھلوں سمیت تمام اشیاء کی دستیابی اور ڈیمانڈ کے مطابق اشیائے خوردونوش کے تسلسل کو ممکن بنایا جائے،سپلائی کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 8رمضان بازار10فئیر پرائس شاپس اور2موبائل بازار قائم کئے گئے ہیں

جب کہ ڈیرہ غازی خان ضلع میں 9خریداری مراکز پر کسانوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم خرید جائے گی. بعدازاں سیکرٹری اریگیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے سستا ماڈل بازار ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اور لگائے گئے سٹالز کا معائنہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ تمام سٹالز پر اشیاء کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیے،

محکمہ لائیو سٹاک گوشت کا روزانہ کی بنیاد پر معیار چیک کرے،شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا،

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے،اس موقع پر انہوں نے خریداری کیلئے آئے شہریوں سے قیمتوں کے بار ے میں معلومات بھی لیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پنجاب سے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔10 ٹرک اور ٹرالوں پر لوڈ 11200 بوریاں ضبط کرلی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے بتایا کہ رات گئے صوبائی سرحدی چیک پوسٹ ترنمن پر کارروائی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر گندم،آٹا اور کھاد کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف ہرممکن کارروائیاں کی

جارہی ہیں۔رات گئے ترنمن چیک پوسٹ پر ایک ٹرالر پر چالیس کلوگرام کی 5200 بوری جبکہ مزید دو ٹرالوں پر لوڈ چھ ہزار بوری پکڑ لی گئی۔

مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے چیک پوسٹوں پر متحرک عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام جنگلی حیات کے تحفظ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیاگیا مقررین ڈاکٹر گینگ سونگ،ڈاکٹر زاہد اقبال خاں، محمد ابرار اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈاکٹر عنایت اللہ نے کہا کہ

پاکستان میں جنگلی حیات کودر پیش خطرات اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے

چیئرپرسن شعبہ زوالوجی ڈاکٹر خضر سمیع اللہ اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار طلباء کی تدریسی

اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جنگلی حیات کا ہماری دنیا میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ہے تقریب میں طلباء اور مقررین کو سر ٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی دی گئیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سٹی برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں فن فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے خوردونوش کے سٹالز لگائے،

کھیلوں کے مقابلے ہوئے،مختلف اصلاحی خاکے پیش کئے گئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر مہرونہ لغاری نے کہا کہ

فن فیئر،کھیل اور دیگر ہم نصابی سرگرمیاں تفریح کے ساتھ اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں،بچیاں ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی شہر کی حدود میں ٹریکٹر ٹرالیوں اور کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

اس دوران متعدد ٹریکڑ ٹرالی کے چالان اور مالکان کو جرمانے کئے گئے ڈی ایس پی نے کہا دن میں کوئی ٹریکٹر ٹرالی شہر میں داخل نہ ہو،

کم عمر افراد ڈرائیونگ نہ کریں شہر کی حدود میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیاجائے

کسی کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی اجازت نہیں ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ضلع راجن پور کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے رمضان بازار وں اور گندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا

اور حکومت کی طرف سے کاشتکاروں اور عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ

اس دفعہ اللہ کے فضل و کرم سے گندم کی بہتر پیداوار کی توقع ہے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے گندم خریداری کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب رمضان بازار میں لوگوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ عوام الناس عام مارکیٹ کی نسبت یہاں پر سستی اور معیاری اشیاء خرید سکیں گے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے موضع رحمت آباد میں گندم کی کٹائی اور کپاس کی کاشت کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کا یہ موزوں وقت ہے۔ کاشتکار کپاس کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج کاشت کریں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں اجلاس کی صدارت کے دوران سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ نے رمضان بازاروں اور گندم خریداری مراکز بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ضلع بھر میں 6 رمضان بازار اور 9 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع راجن پور میں باردانہ کی تقسیم شروع ہوچکی ہے

جبکہ ضلع راجن پور میں گندم خرید کا مجموعی ٹارگٹ 18 لاکھ بوری ہے جوکہ سرکاری ریٹ 2200 روپے فی من کے حساب سے خرید کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور محمد آصف، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

مظفر گڑھ کے مشہور اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے پر تحصیلدار آفتاب کریم قریشی اور دو پٹواری رانا محمد اکرم اور جعفر حسین کو ملازمت سے فوری طور پر برطرف کر دیاگیاہے اور کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ذاتی سماعت کے بعد برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا.

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ریونیو افسران نے جان بوجھ کر اراضی مالک کو نقصان پہنچایا اور موضع میتلا کے انتقالات نمبر 4609اور 4643کے پرت پٹوار اور پرت سرکار گم کیں.

سائل عبدالرشید کی درخواست پر اے ڈی سی آر مظفرگڑھ کو انکوائری آفیسر مقرر کیاگیا جس میں تینوں ریونیو آفیسرقصور وار پائے گئے. گزشتہ روز ذاتی سماعت کیلئے فریقین کو طلب کیاگیا

اور وہ دونوں پرت کی دستیابی کا ثبوت نہیں لا سکے. کمشنر نے بورڈآف ریونیو لاہو رمیں تعینات آفتاب کریم قریشی اور دونوں پٹواری رانا محمد اکرم اور جعفر حسین کو ڈسمس فرام سروس کی سزا دے دی کمشنر نے بتایا کہ 2016میں ضلع مظفرگڑھ کے موضع میتلا میں انتقالات درج ہوئے تاہم درخواست گزار کی طرف سے پرت کی وصولی کے حوالے سے دی گئی درخواست پر کوئی رپورٹ نہیں کی گئی

اور تینوں افسران کی براہ راست ذمہ داری تھی کہ وہ پٹوار اور سرکارکی پرت محفوظ رکھنے کے ساتھ متعلقہ ریونیو ریکارڈ کا حصہ بناتے. محافظ خانہ میں بھی دونوں پرتیں غائب پائی گئیں درخواست گزار کو کئی سال ذہنی اذیت کا شکار بنایاگیا.

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

انکوائری آفیسر اے ڈی سی آر مظفرگڑھ نے کم سزائیں تجویز کی تھیں. سائل کو جتنا ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے

قصور واروں کو ملازمت سے برخاست کرنے کی سزائیں اس کے مقابلے میں بہت کم ہیں. کمشنر نے ڈیرہ غازیخان کے ریونیو سمیت دیگر آفیسرز کو متنبہ کیا کہ

وہ فرائض منصبی دیانتداری اور محنت سے انجام دیں. غفلت، کوتاہی اور بددیانتی پر سخت سزائیں آئندہ بھی دی جاتی رہیں گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصیلیں بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے.

لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے. انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل مری اور تحصیل تونسہ شریف کو بھی ضلع کا درجہ دیا جائے گا

جبکہ راولپنڈی میں 2 نئی تحصیلیں بنائی جائیں گی. سردار عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبوداورگڈگورننس کیلئے نئے اضلاع بنائے جارہے ہیں.

اس پر کافی دیر سے کام کررہے ہیں۔اس کیلئے قائم کمیٹی نے سفارشات پیش کی ہیں،

پسماندہ علاقوں میں طالبات کے لئے نرسنگ کالجز میں داخلے کے لئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

اس اقدام سے پسماندہ علاقوں کی پڑھی لکھی بچیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیر اعلی عثمان بزدارکا پنجاب کے نئے انتظامی یونٹس بنانے کااعلان، 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصیلیں بنانے کی اصولی منظوری

لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ،تحصیل مری اور تحصیل تونسہ شریف

کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا:عثمان بزدار

راولپنڈی میں 2 نئی تحصیلیں بنائی جائیں گی،پسماندہ علاقوں کی طالبات کیلئے نرسنگ کالجز میں داخلے کیلئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری

لاہور31 مارچ:-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب کے نئے انتظامی یونٹس

بنانے کااعلان کیاہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں

بتایاکہ پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصیلیں بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ تحصیل مری کو ضلع کا

درجہ دیا جائے گا او راسی طرح تحصیل تونسہ شریف کو بھی ضلع بنایا جائے گا جبکہ

راولپنڈی میں 2 نئی تحصیلیں بنائی جائیں گی۔مجموعی طورپر 3 نئے اضلاع اور 2 نئی

تحصیلیں بنانے کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود اور

گڈگورننس کیلئے نئے اضلاع بنائے جارہے ہیں -ہم اس پر کافی دیر سے کام کررہے ہیں،اس

کیلئے قائم کمیٹی نے سفارشات پیش کی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پسماندہ علاقوں

میں طالبات کے لئے نرسنگ کالجز میں داخلے کے لئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کی

منظوری دے دی ہے۔

اس اقدام سے پسماندہ علاقوں کی پڑھی لکھی بچیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے

۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک صحافی کے سوال پر لاہورپریس کلب کی سالانہ گرانٹ 2کروڑ روپے کرنے کااعلان کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Usman Buzdar vows to stand with PM Imran Khan

LAHORE, March 31:

Different parliamentarians including Dr Akhtar Malik, Khayal Ahmad Kastro, Ashraf Rind, Niaz Ahmad, Amir Nawaz Chandia and others met with Chief Minister Punjab Sardar Usman Buzdar at his office.

Talking on this occasion, the CM emphasised that Prime Minister Imran Khan was fighting a battle for the survival of the country. Imran Khan has taught the nation to live honourably and leaders like him are the pride of the nation; he said and repeated that the party was firmly united under the leadership of PM Imran Khan. We are, undauntedly, standing behind our leader and every conspiracy would be foiled, he stressed. The PTI-led government would continue the journey of public service under PM Imran Khan while I’d continue to serve as his lieutenant, concluded Usman Buzdar.

No705/QU/Mujahid

CM announces to carve out new administrative units

LAHORE, March 31:

Carving out of three new districts and two tehsils has been principally approved in the province.

Chief Minister Punjab Sardar Usman Buzdar revealed during an informal conversation with the journalists that an in-principle decision has been reached to split Lahore into two districts. Similarly, hill station Murree and tehsil Taunsa Sharif would be given the status of the district, he mentioned. A total of two new tehsils would also be carved out in Rawalpindi, he added. The new districts would be established for public welfare and improving governance; he said and disclosed the government was working on it for a long period of time.

The committee constituted for this purpose has put forth its recommendations and approval has also been granted to reserve a 20 % quota for girls from backward areas in nursing colleges to improve their employment opportunities; he added and announced to increase the annual LPC grant to Rs20 million in response to the question of a journalist۔

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ پنجاب فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔۔۔

بیکریز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند،200لٹرملاوٹی دودھ،120کلومضرصحت کھویا تلف۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت269فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر3لاکھ60ہزارروپے کے جرمانے عائد،223شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 31مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں کریانہ سٹورز،بیکری،جنرل سٹور اورہوٹل کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر18ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے

۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کرتےہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور اور دودھ دہی کی شاپ پر ایکسپائرڈ اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر18ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیااورساتھ ہی 5لٹرایکسپائرڈسرکہ تلف کردیاگیا

۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورز اوربیکری ساپ پر کارروائی کرتے ہوئے9ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااوراس کےساتھ ہی 5کلو بیکری آئٹم اور3لٹرایکسپائرڈبیوریجزکوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور،بیکریز،ہوٹل پر کارروائی کرتےہوئے33ہزارروپے کےجرمانےغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر کیئےگئے

اوراس کےساتھ ہی20کلوایکسپائرڈبسکٹ اور5کلوانرجائل اورگلوکوزکوتلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےکریانہ سٹورز،جنرل سٹور،بیکری اورہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے55ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیاگیااوراس کےساتھ ہی9لٹرایکسپائرڈبیوریجزکوتلف کردیاگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں کریانہ سٹور پرکارروائی کرتے ہوئے4ہزارروپےکاجرمانہ غیرمعیاری اشیاء اور صفائی کےناقص انتطامات پر عائدکردیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیکری

اورفوڈپوائنٹ کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر23ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا

۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جنگلی حیات کا تحفظ ماحولیات کی بہتری کے لیے ناگزید ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز]
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی تمغہ امتیاز کی زیر صدارت "جنگلی حیاتیات کا تحفظ” کے موضوع پرایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

اس آگاہی سیمینار میں قومی اور بین الاقوامی مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر گینگ سونگ (UCAS, Beijing,China)؛ ڈاکٹر زاہد اقبال خاں ڈائرکٹر چڑیا گھر لاہور (ر)، محکمہ فارسٹ پنجاب وائلڈ لائف؛ محمد ابرار اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور؛ ڈاکٹر عنایت اللہ اسسٹنٹ پروفیسر پرنسپل آرگنائزر آف سیمینارنے حاضرین کو پاکستان میں جنگلی حیات ، ان کے علاقے،

ان کی زندگی کو در پیش خطرات اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کے بارے معلومات فراہم کیں، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں لوگوں میں جنگلی حیاتیات کے بچاؤ اور فروغ آگاہی میں مدد دیں گیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

چیئرپرسن شعبہ زوالوجی ڈاکٹر خضر سمیع اللہ اور ان کی ٹیم کو اس معلوماتی سیمینار کے انعقاد پر سراہا۔ اور کہا کہ ایسے سیمینار طلباء کی تدریسی اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی بقاء کا ہماری دنیا میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ہے

، اور آج کے طالب علم مستقبل کے سائنسدان اپنی عملی زندگی میں جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔

ڈاکٹر خضر سمیع اللہ نے مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اختتامی تقریب میں طلباء اور مقررین کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیے.۔

%d bloggers like this: