مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،،تصرے اور تجزیے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔۔۔

بیکریز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند،200لٹرملاوٹی دودھ،120کلومضرصحت کھویا تلف۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت269فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر3لاکھ60ہزارروپے کے جرمانے عائد،223شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 31مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں کریانہ سٹورز،بیکری،جنرل سٹور اورہوٹل کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر18ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کرتےہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور اور دودھ دہی کی شاپ پر ایکسپائرڈ اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر18ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیااورساتھ ہی 5لٹرایکسپائرڈسرکہ تلف کردیاگیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورز اوربیکری ساپ پر کارروائی کرتے ہوئے9ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااوراس کےساتھ ہی 5کلو بیکری آئٹم اور3لٹرایکسپائرڈبیوریجزکوتلف کردیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور،بیکریز،ہوٹل پر کارروائی کرتےہوئے33ہزارروپے کےجرمانےغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر کیئےگئے

اوراس کےساتھ ہی20کلوایکسپائرڈبسکٹ اور5کلوانرجائل اورگلوکوزکوتلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےکریانہ سٹورز،جنرل سٹور،بیکری اورہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے55ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی

غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیاگیااوراس کےساتھ ہی9لٹرایکسپائرڈبیوریجزکوتلف کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں کریانہ سٹور پرکارروائی کرتے ہوئے4ہزارروپےکاجرمانہ

غیرمعیاری اشیاء اور صفائی کےناقص انتطامات پر عائدکردیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیکری اورفوڈپوائنٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری اور ناقص انتظامات پر23ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔

عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جنگلی حیات کا تحفظ ماحولیات کی بہتری کے لیے ناگزید ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل

غازی [تمغہ امتیاز]
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی تمغہ امتیاز کی زیر صدارت

"جنگلی حیاتیات کا تحفظ” کے موضوع پرایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

اس آگاہی سیمینار میں قومی اور بین الاقوامی مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر گینگ سونگ (UCAS, Beijing,China)؛ ڈاکٹر زاہد اقبال خاں ڈائرکٹر چڑیا گھر لاہور (ر)، محکمہ فارسٹ پنجاب وائلڈ لائف؛ محمد ابرار اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور؛ ڈاکٹر عنایت اللہ اسسٹنٹ پروفیسر پرنسپل آرگنائزر آف سیمینارنے

حاضرین کو پاکستان میں جنگلی حیات ، ان کے علاقے، ان کی زندگی کو در پیش خطرات اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کے بارے معلومات فراہم کیں، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں لوگوں میں جنگلی حیاتیات کے بچاؤ اور فروغ آگاہی

میں مدد دیں گیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ زوالوجی ڈاکٹر خضر سمیع اللہ اور ان کی ٹیم کو اس معلوماتی سیمینار کے انعقاد پر سراہا۔

اور کہا کہ ایسے سیمینار طلباء کی تدریسی اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی بقاء کا ہماری دنیا میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ہے،

اور آج کے طالب علم مستقبل کے سائنسدان اپنی عملی زندگی میں جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر خضر سمیع اللہ نے مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اختتامی تقریب میں طلباء اور مقررین کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیے.۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے فورٹ منرو سمیت پہاڑی علاقوں کے سکولز، مراکزصحت بی ایم پی تھانوں اور چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا.

ڈ پٹی کمشنر محمد حمزہ سالک، ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اوردیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا.

کمشنر نے سول ہسپتال سخی سرور میں بجلی کا مسئلہ حل کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر ہسپتال کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے.

کمشنر نے بی ایم پی تھانہ سخی سرور کے معائنہ کے دوران 2016کے قتل میں ملوث بلوچستان کے پانچ اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے دو ماہ کی مہلت دی.

انہوں نے تھانے کی عمارت میں اشتہاریوں کی تصاویر آویزاں کرنے کے بھی احکامات جاری کیے. راکھی گاج بی ایم پی تھانہ کے معائنہ کے دوران کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تھانوں کو مطلوب اشتہاریوں کے شناختی کارڈ، بنک اکاو نٹ بلاک کرنے کے

ساتھ جائیداد ضبط کرنے کیلئے قانون کے تحت کارروائی کی جائے. کمشنرنے بی ایم پی تھانوں کی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کے حامل ایس ایچ او ز کو نقد انعامات اور اسناد دینے کا بھی اعلان کیا. انہوں نے بی ایم پی ملازمین کی ترقیوں کے احکامات جاری کیے.

کمشنر نے چالیس بیڈ کے حامل سول ہسپتال سخی سرور میں ادویات اور دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ نئی بلڈنگ کیلئے فراہم بیڈ اور دیگر آلات کا بھی جائزہ لیا. کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول سخی سرور،

مڈل سکول راکھی منہ کا بھی دورہ کیا. کلاسزکے معائنہ کے دوران طلبہ سے نصابی اور معلومات کے سوالات کیے. کمشنر نے راکھی گاج اور دیگر چیک پوسٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے گندم، آٹا اور کھاد کی غیر قانونی ترسیل اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیے گئے

اقدامات کا جائزہ لیا. انہوں نے پکڑی گئی شراب، منشیات اوردیگراشیاء کابھی جائزہ لینے کے ساتھ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی. کمشنر نے فورٹ منرو میں سستا رمضان بازار کا بھی دورہ کیا.

آٹاکے حصول کیلئے لائن دیکھ کر آٹا کا کوٹہ سو تھیلوں سے بڑھا کر چار سو تھیلے کرنے کے بھی احکامات جاری کیے.

انہوں نے رمضان بازار میں پولٹری کے ساتھ چھوٹے بڑے گوشت کے سٹال لگانے کی ہدایات جاری کیں.

کمشنرنے پاکستان ایئر فورس اور شاہین فاونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے کھرہسپتال کا بھی دورہ کیا. ایم ایس کی طرف سے بریفنگ دی گئی. کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں،

ادویات اور وارڈ کا بھی جائزہ لیا. مریضوں اورلواحقین سے معلومات حاصل کیں. کمشنر کو بتایاگیاکہ ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے

اور تین ماہ کے اندر چھ سو سے زائد زخمیوں کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین لگائی گئی ہے. فورٹ منرو کے ساتھ بلوچستان کے علاقوں سے بھی لوگ علاج کیلئے یہاں آتے ہیں.

انہوں نے ہسپتال کیلئے پانی اوردیگر مسائل حل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں. کمشنر نے ڈپٹی کمشنر، ڈی جی کوہ سلیمان اتھارٹی، پولیٹیکل اسسٹنٹ اوردیگر

افسران کے ہمراہ فورٹ منرو کے ترقیاتی منصوبوں، واٹر سپلائی اوردیگر معاملات کابھی جائزہ لیا اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہاہے کہ

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمین کے فیصلہ کے مطابق  میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 2020 کے سالانہ امتحان یا اس کے بعد کے امتحانات  میں  تھرڈ ڈویژن یا ”ڈی”، ”ای” گریڈ یا پچاس فیصد سے کم نمبر لے کر پاس شدہ امیدواران اپنی ڈویژن گریڈ بہتر بنانے تک

امپرومنت آف مارکس کے کل چار چانسز کا استحقاق استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے صرف میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی مذکور مخصوص کیٹگری کے امیدواران اپنے سالانہ امتحان 2022 کے لئے پندرہ اپریل تک سنگل فیس کے

ساتھ اپنے داخلہ فارمز آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت جمع کروا سکتے ہیں۔   مذکورہ کیٹگری کیلئے بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر علیحدہ  لنک/پورٹل کھول دیا گیا ہے/آپ لوڈ کر دیا گیاہے۔

اہلیت پر پورا اترنے والے خواہش مند امیدواران بورڈ ویب سائٹ پر موجود ہدایات و رہنمائی کی روشنی میں اپنے داخلہ فارمز مکمل کریں۔ تاہم ایسے امیدواران تین سال کے اندر کل چار مختلف مواقع میں امپروومنٹ آف مارکس کا امتحان دے سکتے ہیں

لیکن ایک دفعہ گریڈ بہتر ہونے پر یعنی گریڈ‘C’یا اس سے بہتر گریڈ یا پچاس فیصد یا اس سے زیادہ  نمبرز کے حصول پر باقی چانسز استعمال نہیں کر سکیں گے۔

شیخ امجد حسین نے بتایا کہ اس فیصلہ / پالیسی کی روشنی میں پاس شدہ اُمیدواروں کو گریڈ بہتر بنانے تک مذکورہ امپروو منٹ آف مارکس کی سہولت انٹرمیڈیٹ یا میٹرک کا مکمل امتحان کے پاس شُدہ سال  سے مزیدتین سال کے اندر ہو گی اور یہ سہولت کسی اگلی
3
ہائر کلاس میں داخلہ نہ لینے سے مشروط ہو گی۔ شیخ امجد حسین نے واضح کیاکہ مذکورہ

فیصلے کی روشنی سے جن امیدواران

نے امپرومنٹ آف مارکس کے بعد پہلے ہی پچاس فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کر لئے ہیں یا گریڈ ”سی” یا اس سے بہتر گریڈ لے لیا ہے

تو ایسے امیدواران کو مزید امپرومنٹ آف مارکس کا کسی قسم کا کوئی استحقاق حاصل نہ ہوگا۔ واضح رہے کہ

اس سے پہلے امپرومنٹ آف مارکس کی یہ سہولت مذکورہ استحقاق استعمال کرنے کے بعد  نمبر بہتر ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں صرف ایک بار تھی اور اس استحقاق سے فائدہ اٹھانے کی مدت اصل امتحان پاس کرنے کے دو سال کے اندر تھی۔ واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2022 کا انعقاد دس مئی سے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 کا انعقاد اٹھارہ جون سے ہو رہا ہے۔

اور اس وقت مذکور کیٹگری کے علاوہ میٹرک سالانہ امتحان کے لیے نامساعد حالات میں داخلہ فارمز جمع نہ کروا سکنے کی صورت میں فوری طورپر ہارڈ شپ کے تحت  داخلہ فارمز تین گنا فیس و پانچ سوروپے یومیہ کے ساتھ جمع کروائے جا سکتے ہیں

جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 کیلئے پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے تحت ڈبل فیس کے ساتھ اٹھارہ اپریل تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرنگرانی ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور سائلین کی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کھلی ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں ریونیو کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو ایک چھت تلے حل کرنا ہے،کھلی کچہری میں انتظامی افسروں،ریونیو سٹاف کے موجود ہونے کا مقصد عوامی خدمت کو یقینی بنانا ہے،

انہوں نے کہا کہ انتقالات،فرد ملکیت،جمعبندی،ڈومیسائل کا حصول اور وراثت سے متعلق معاملات پر شہریوں کو ریلیف دے رہے ہیں،کھلی ریونیو کچہری سے قبل ہر پٹواری اپنے مواضعات کے لوگوں کے مسائل خود سنے اور انہیں مطمئن بھی کرے،

وراثتی معاملات میں خواتین کے حقوق کا خاص طور پر خیال رکھا جائے،کم سے کم وقت میں لوگوں کے مسائل حل کرکے انہیں ریلیف دے رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے

علاوہ ان کے آفس کے دروازے بھی شہریوں کیلئے کھلے ہیں،میرے علاؤہ تمام محکموں کے افسران بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،محسن نثار،

لینڈ ریکارڈ افسران، سب رجسٹرارز دیگر افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،

زبیر انجم خان،ذوالفقار احمد،محمد شاہد سمیت متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں

،بیرون ممالک رہنے والے ہم وطنوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،ان کی رقوم اور املاک کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ وزیراعظم،وزیر اعلیٰ پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کو فوری ریلیف دینے کے خواہش مند ہیں،

جائیدادوں،رقوم کی واپسی،اراضی واگذار کرانے والے کیسز کو جلد نمٹایا جائے،انتظامیہ بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو ہر ممکن ریلیف دے

اور ان کے معاملات کو التواء میں نہ ڈالا جائے۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے6کیسز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے دعا چوک میں غازی ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اور ڈاکٹرز کو تعریفی شیلڈز دیں۔صدر تنظیم کامران علی خانزادہ نے

مہمانوں کا استقبال کیا.ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ،رحمت رضا کھوسہ اور دیگر موجود تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے طب مسیحائی پیشہ ہے۔انسانیت کے فلاح میں مصروف تنظیموں کی
5
ہرممکن معاونت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ ویلفیئر کے جذبہ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ پسماندہ علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔بانی و صدر کامران علی خانزادہ نے کہا کہ غازی ویلفیئر نے 72 میڈیکل کیمپس لگائے اس کے علاوہ مستحق وغریب بچیوں کی شادی کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیرمعیاری اورملاوٹی اشیاءکےخاتمہ کیلئےپنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں جاری..

180لٹرملاوٹی دودھ،20کلوحشرات زدہ مٹھائی،12لٹرایکپسائرڈٹی وائٹنر،10کلوگلےسڑےکیلے تلف

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت204فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ30ہزارروپے کے جرمانے عائد،164شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور یکم اپریل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں بیکری شاپ،پان شاپ اورچکن ہول سیل شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانےپر49ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتےہوئے غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنےپربیکری،چکن شاپ اورسوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کو27ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا

اورساتھ ہی 20کلو مضرصحت،حشرات زدہ مٹھائی کو موقع پر ہی تلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولنگر میں ڈرنک کارنر اورفوڈپوائنٹ پر کارروائی کرتے ہوئےملاوٹی دودھ پائے جانےپر8ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےدہی بھلے شاپ اورفوڈپوائنٹ میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر13ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کاملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈآپریشن جاری رکھتےہوئے180لٹرملاوٹی دودھ،12لٹرایکسپایرڈ ٹی وائٹنر تلف کردیاگیا۔کارروائی ہیڈ محمد والا روڈمظفرگڑھ میں ملک ہوٹل اورکریانہ سٹور پر کی گئی۔

دودھ میں پانی کی مقدارپائےجانےپر 180لٹردودھ تلف کردیاگیا۔کریانہ سٹورمیں ایکسپائرڈ ٹی وائٹنرپائےجانے پرتلف کردیاگیا.مجموعی طورپر12ہزارروپے کے جرمانےبھی

عائد کردیئےگئے.ملاوٹی اورغیرمعیاری اشیاء کی ترسیل نہیں ہونےدیں گے۔عوام کی صحت کےساتھ ملاوٹ مافیا کو نہیں کھیلنےدیں گے۔

اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےبیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ،جوس کارنر،برگرشاپ اورچکن سٹورکو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر14ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیاگیا

اوراس کے ساتھ ہی 10کلوگلےسڑےکیلے موقع پر تلف کردیئےگئے۔اسی طرح راجن پور میں کریانہ سٹورز پر کارروائی کرتے ہوئے7ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیااور3کلوملاوٹی مصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔

%d bloggers like this: