مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تراسی فیصد خاندانوں کو انصاف صحت کارڈ دے چکے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

جلد ہی تمام تین کروڑ سے زائد خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیا جائے گا

وزیر صحت پنجاب کہتی ہیں کہ صوبے کے تراسی فیصد خاندانوں کو انصاف صحت کارڈ دے چکے ہیں

جلد ہی تمام تین کروڑ سے زائد خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیا جائے گا

لاہور میں نجی میڈیکل کالج کی کانووکیشن تقریب، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گریجویٹ ہونے والے ڈاکٹرز کو مبارکباد دی اور اسناد تقسیم کیں

کانووکیشن سے خطاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد انصاف صحت کارڈ کو بڑا پراجیکٹ قرار دیا

اور کہا کہ اب سندھ کے لوگ بھی اس کارڈ کا مطالبہ کریں گے
ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر صحت پنجاب، امید ہے کہ سندھ میں بھی یہ کارڈ جلد شروع ہو جائے گا کیونکہ وہاں کے لوگ بھی اب یہ کارڈ ڈیمانڈ کریں گے

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ماں بچہ کی صحت ہے لیئے دس مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بن رہے ہیں، کسی بھی سرکاری اسپتال میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت بھی دینے جا رہے ہیں
ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر صحت پنجاب، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول میں یہ ہدف مقرر ہے کہ ماں بچہ کی شرح اموات میں کمی لانی ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ترقی کے لئے سب سے زیادہ شعبہ صحت اور تعلیم میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے

%d bloggers like this: