مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ انہیں گفٹ بھی دیئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ انہیں گفٹ بھی دیئے

اس موقع پروزیر صحت ڈاکٹرعذراپیچوہو نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

یہ تقریب وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوئی

تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ،پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، ڈی جی ہیلتھ جمن باہوچو،

کمشنر کراچی اقبال میمن ، پراونشل کوآرڈینیٹر فیاض عباسی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشاد میمن اور دیگر شریک

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں28 فروری سے 6 مارچ تک پولیو مہم کا آغاز کردیا

یہ سال کی دوسری پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے :وزیراعلیٰ سندھ

مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع میں تقریباً 1 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

مہم میں 70 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور 10ہزار سے زائد سپروائزرز حصہ لیں گے

صوبے میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا

گٹر کے پانی میں جولائی 2021 سے کوئی پولیو وائرس نہیں پایا گیا

میں اپنے پولیو ورکرز ،ڈپٹی کمشنرزاور ہیلتھ افسران کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں

ان کی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سےکورونا وباء کے دوران صوبہ پولیو سے پاک رہا

اگرہم اسی طرح کوشش جاری رکھیں توہمارےبچےپولیو سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے

2021میں پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا جس کا تعلق بلوچستان سے تھا

اگر والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائیں گے تو پولیو سے نجات ممکن ہے

والدین سے گزارش ہے کہ آگے بڑھ کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں

وزیراعلیٰ سندھ کا عوام کو اُن کے گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے پولیو کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں تعاون مانگ لیا

جنوری میں جو پولیو مہم چلائی گئی تھی جس میں99 فیصد ہدف حاصل کیا گیا

%d bloggers like this: