مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: ماہی گیروں کی جانب سے بندرگاہ کے چینل کا گھیراو جاری

آج ماہی گیروں سے مذاکرات کا آخری راونڈ ہوگا۔

کراچی میں ماہی گیروں کی جانب سے بندرگاہ کے چینل کا گھیراو جاری۔

اکیس گھنٹے سے زیادہ گزر گئے۔ چودہ جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکے۔

وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی کہتے ہیں آج پھر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات ناکام ہوئے ،،تو ایکشن ہوگا۔

کراچی پورٹ کےنزدیک ماہی گیرو ں کا احتجاج جاری۔ گزشتہ روز سے پورٹ کا چینل بند ہونے سے متعدد جہاز پورٹ پر لنگر انداز نہیں ہوسکے۔

گزشتہ شب چئیرمین کےپی ٹی اوروزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی نے احتجاجی ماہی گیروں سے مذاکرات کئے،، جو ناکام رہے تھے۔

ماہی گیروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں بلوچستان سمیت دیگرسمندری حدود میں شکارکی اجازت دی جائے۔

کشتیاں ضبط کرنےکےساتھ بھاری جرمانوں کوبھی روکا جائے۔ مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ

ہم کسی صورت بندرگاہ کو اس طرح بند نہیں رکھ سکتے ۔ آج ماہی گیروں سے مذاکرات کا آخری راونڈ ہوگا۔

ہم نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اگر مذاکرات ناکام ہوئے،،، تو ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا رات ہونے والے مذاکرات میں چیزیں طے پا گئی تھی

۔کچھ عناصر کی جانب سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

%d bloggers like this: