مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‘محسن بیگ کی گرفتاری کا اصل مقصد صحافتی کمیونٹی کو ہراساں کرنا ہے‘

ایکشن کمٹی کے چیرمین طارق ورک نے کہاکہ محسن جمیل بیگ کے خلاف قائم تمام مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں اور ان اداروں کی بندش کے حوالے سے حکومتی سازشوں کو ناکام بنائیں گے احتجاجی دھرنے کے موقع پر حکومتی اقدامات کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔۔

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے آن لائن و جناح کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کے خلاف بے بنیاد مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے منافی قرار دیا ہے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی محسن جمیل بیگ کے خلاف قائم بے بنیاد مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے ۔منگل کے روز روزنامہ جناح اور آن لائن کے ایڈیٹر انچیف محسن بیگ کی رہائی اور اداروں کی بندش کے حوالے سے قائم ایکشن کمیٹی کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری رہا احتجاجی مظاہرے میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار ، گروپ ایڈیٹر آن لائن و روزنامہ جناح شمشاد مانگٹ ،پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ ،نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا،چیئرمین ایکشن کمیٹی طارق علی ورک سمیت دیگر صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ محسن جمیل بیگ کے خلاف اقدامات سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایف آئی اے کسی بھی قانون اور ضابطے کو نہیں مانتی ہے انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے خلاف پی ایف یو جے کے زیر انتظام ملک گیر سطح پر احتجاج کیا گیا ہے اور اس سے قبل بھی پی ایف یو جے نے صحافتی اداروں اور صحافیوں کو درپیش خطرات کے خلاف مزاحمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص یا ادارے کو کسی پروگرام پر اعتراض ہے تو پہلے اس حوالے سے نوٹسز جاری کرے مگر لگتا ہے کہ محسن بیگ کی گرفتاری کا اصل مقصد صحافتی کمیونٹی کو ہراساں کرنا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ اگر حکومت پر تنقید کروگے تو یہ حال ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت نے راتوں رات پیکاآرڈیننس جاری کرکے کسی بھی شخص کو آزادی اظہار رائے کے نام پر مہینوں حراست میں رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے

 انہوں نے کہا کہ محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے تھے اور وہ حکومت کے ریڈار پر تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تنقید برداشت نہیں کرسکتی ہے آج وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوکر حالات کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ میڈیا پر مذید سخت حالات انے والے ہیں ہم نے میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اس موقع پر پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہاکہ حکومت آزادی اظہاررائے پر پابندی لگانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے انہوںنے کہاکہ آن لائن اور جناح کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کی گرفتاری صحافت کا گلہ گھونٹنے کے ساتھ ساتھ ان دونوں اداروں کے سینکڑوں کارکنوں کو بے روزگار کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہاکہ ہم ہر قیمت پرا ن اداروں کو تحفظ فراہم کریں کریں گے اور اگر حکومت کی انتقامی کاروائیاں بند نہ ہوئی تو پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہاکہ آن لائن اور جناح کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کے خلاف حکومتی اقداامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں قائم کی گئی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں اس موقع پر ایکشن کمٹی کے چیرمین طارق ورک نے کہاکہ محسن جمیل بیگ کے خلاف قائم تمام مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں اور ان اداروں کی بندش کے حوالے سے حکومتی سازشوں کو ناکام بنائیں گے احتجاجی دھرنے کے موقع پر حکومتی اقدامات کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔۔

محسن بیگ کو ٹی وی پروگرام میں بولنے پر وفاقی وزیر مراد سعید کی شکایت پر گرفتار کیا گیا.

محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مارا تھا،محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے

پولیس کے مطابق محسن بیگ کے خلاف دہشتگردی، اقدام قتل، حبس بے جا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے.

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اخباری مالک اور تجزیہ کار محسن بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد پولیس کے تھانہ مارگلہ کے اہلکاروں نے محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس اہلکاروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا اور عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزم کو رہائش گاہ سے گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

%d bloggers like this: