مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ملزمان نے چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ملزمان نے چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی،،شہباذشریف نے ایک بار پھر ایف آئی اے مقدمے کو جھوٹا اور جعلی قرار دے دیا،

سپشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے،،

فرد جرم کی کارروائی شروع ہوئی تو شہباز شریف روسٹرم پرآئے اور بیان دیا کہ ڈیلی میل میں شہزاد اکبر نے انکے خلاف آرٹیکل لکھوایا ،،

خبر کے بعد حکومتی وزیروں نے ان پر زہرکے گولے برسائے ،،،دو سال بعد این سی اے نے لندن کی عدالت میں کہا کہ ہم انکوائری ڈراپ کررہے ہیں

دوران سماعت ایف آئی اے اور شہبازشریف کے وکلاء میں تلخ کلمی ہوئی جس پرعدالت نے دونوں فریقین کو بحث سے روک دیا

ملزمان نے چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست دائر کی جس پر ایف آئی اے موقف اختیار کیا کہ یہ انہیں جو دستاویزات چاہیے

ایک ہی بار درخواست دے دیں،عدالتی سماعت کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ مناسب وقت عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق آگاہ کریں گے

حکومت چاہتی تھی کہ آج فرد جرم عائد ہو جائے
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف۔
انہون نے اسمبلی سیشن ہی اس لیے ملتوی کیا۔

سپشل سینٹرل کورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر دلائل دینے کی ہدایت کردی

پیشی کے موقع پر لیگی رہنما اور کارکنان بھی اظہار یکجہتی کےلیے عدالت موجود رہے

%d bloggers like this: