مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کردیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کردیا ہے

جبکہ فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ آفس میں منعقد کی گئی

عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو ان کے

محکموں کے افسروں اور عملے کیلئے ماسک دیے

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ

خصوصی ماسک کورونا اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے موثر ثابت ہوں گے

عثمان بزدار نے کہا کہ ماسک کا استعمال ہر شہری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا

کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ

کووڈ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کمشنر لاہور کی فری ماسک مہم قابل تقلید ہے

تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری

انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

%d bloggers like this: