اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

پنجاب سے دیگر صوبوں کو گندم،آٹا،کھاد اور چینی کی غیر قانونی ترسیل پر گرفتاریاں ہوں گی۔اشیاء ضبط کرلی جائیں گی

تاہم ریکارڈ فراہم کرنے پر ایک ڈیلر کو پچاس بوری چینی بلوچستان کے نزدیکی شہروں کو بھیجنے کی مشروط اجازت دے دی گئی

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بھائی چارہ کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈیلرز کی درخواست پر چینی کی محدود مقدار میں ترسیل کی اجازت دی

اس حوالے سے کمشنر کی زیر صدارت چینی ڈیلرز کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،اے سی جی حیات اختر،ڈی او انڈسٹریز اصغر علی صدیقی کے علاوہ میاں جاوید اقبال،محمد فاروق،خورشید صدیقی،نوید اقبال اور چینی کے دیگر ڈیلرز موجود تھے۔

کمشنر نے ڈیلرز کی درخواست پر چینی کو بلوچستان کے نزدیکی شہروں میں چینی بھیجنے کی مشروط اجازت دے دی تاہم پنجاب سے منسلک بلوچستان کے شہروں میں

چینی کی ترسیل کے قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے ڈیرہ غازی خان سے بارکھان،موسی خیل اور دیگر علاقوں میں چینی کی ترسیل کیلئے ڈیلرز اور بلوچستان

دکاندار کے نام،رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات کا ریکارڈ ہوگا۔گاڑی کا ڈرائیور متعلقہ دستاویزات پنجاب کی بی ایم پی چیک پوسٹ پر جمع کرائے گا۔

ڈیلر ایک دن میں صرف چینی کی پچاس بوری بھجواسکے گا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بلوچستان کے مکین بھی ہمارے بھائی ہیں،تاہم سمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

پنجاب ور بلوچستان کے شہریوں کا بھی معاشی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔کمشنرنے کہا کہ تاجر برادری قانون کے تحت کاروبار کو فروغ دے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد،گندم اور گرین تھیلا کے آٹا کی بلوچستان ترسیل پر پابندی برقرار رہے گی۔

غیر قانونی ترسیل پر مقدمات درج ہوں گے مقدارسے زیادہ چینی اورغیر قانونی ترسیل پر گندم،آٹا اور کھاد کو ضبط کرلیا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذیشان جاوید کی زیر سرپرستی ڈیرہ غازی خان میں میونسپل سروسز میں بہتری لانے کا عمل جاری ہے

اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید شہر کی بلاک وائز صفائی و ستھرائی کو خود مانیٹر کرنے کے ساتھ شہریوں سے فیڈ بیک بھی لے رہے ہیں

علی الصبح انہوں نے شہر کے دورہ کے دوران بلاک34میں میونسپل افسران کے ہمراہ صفائی و ستھرائی چیک کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہر کو بلاکس میں تقسیم کرکے تمام میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں

یہ عمل روٹین سے ہٹ کرکیا جارہا ہے،روزمرہ کی صفائی کے علاوہ بلاک وائز پانی،نکاسی آب،سٹریٹ لائٹس ودیگر بنیادی ضروریات پر ہماری توانائیاں فوکس ہیں

انہوں نے کہا کہ
شہری بھی اس صفائی مہم شامل ہوں،جن معاملات میں بہتری کی گنجائش ہے ان کی نشان دہی کریں،مخصوص وقت میں کوڑا

کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ انہیں بروقت اٹھایا جا سکے،ایک مرتبہ گند اٹھانے سے

گلیاں اور بلاکس صاف ستھرے نظر آئیں گے،شہری بھی سینٹری ورکرز کی محنت کا احساس کریں۔

ہم سب مل کر شہر کو صاف،خوب صورت اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بناسکتے ہیں،

ہماری غفلت سے کسی کی اچھی کوشش اور محنت پر پانی پھر سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بلاک34میں ریٹ لسٹ نہ رکھنے اور گند سٹرک پر پھینکنے پر سبزی فروش کو جرمانہ بھی عائد کیا۔

انہوں نے دکان داروں کو تنبیہ کی کہ وہ گند سڑکوں پر مت پھینکیں،اسے ایک طرف جمع رکھیں

اور سینٹری ورکرز کی ٹرالیوں اور ریڑھیوں میں ڈالیں،ایسا نہ کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع ڈیرہ غازی خان محمد فاروق خان نے پٹرولنگ پولیس پوسٹ تونمی موڑ ضلع ڈیرہ غازی خان کی فارمل انسپکشن کی.

انہوں نے پیٹرولنگ پوسٹ کی صفائی، اسلحہ خانہ، روزنامچہ، ملازمین کی حاضری، میس کے انتظامات کے علاوہ دیگر سرکاری ریکارڈ کو بھی چیک کیا.

انہوں نے پوسٹ پر شجر کاری کے حوالے سے پودا بھی لگایا اس دوران انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر فرحان ساقی، ایڈمن آفیسر اے ایس آئی محمودالحسن گجر، اے ایس آئی سید شوکت عباس شاہ، ریڈر ڈی ایس پی ناصر حسین،

محرر پوسٹ عبدالمنان چانڈیہ کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے. انسپکشن کے دوران ڈی ایس پی محمد فاروق خان نے افسران و ملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے،

کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت و تلاشی کیاحاطہ پوسٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور پیٹرولنگ پوسٹ پر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے

انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی گشت کے نظام کو مزید فعال کریں مشکوک افراد اورگاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے

دوران ڈیوٹی عوام الناس اور مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، 15 اور 1124 کی کال پر فرسٹ ریسپانڈر کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ

اوور لوڈنگ، تیزرفتاری، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، شراب و منشیات رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چودھری محمد آصف کی ہدایت پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی

عمل میں لائی گئی. ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم کے علاوہ انسپکٹر ایکسائز ناظمہ نور، محمدا کرم، محمد اسلم، محمد اختر اوردین محمد نے کارروائی میں حصہ لیا.

گولائی کمیٹی، ٹریفک چوک، پل ڈاٹ اوردیگر مقامات پر روڈ پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی.

سٹی ٹریفک پولیس اور ایکسائز افسران کی طرف سے لوگوں کو وارننگ دی گئی کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی جلد رجسٹریشن کرائیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیر ہ غازیخان سے پہلی مرتبہ ساڑھے چار سو کے قریب کھلاڑی اور آفیشلز کادستہ پنجاب گیمز میں ڈویژن کی نمائندگی کیلئے لاہور روانہ ہو گااور ڈویژن کے کھلاڑی بہت

سے نئے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرے گا. ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان عطا الرحمن نے بتایا کہ 73ویں پنجاب گیمز 24سے 27جنوری تک لاہور

میں منعقد ہوں گی اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے انٹر ڈسٹرکٹ اوپن ٹرائلز میں 27مرد اور سات خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کیلئے 1631افراد نے ٹرائلز دیئے

اور 326کو منتخب کیاگیا. ڈی ایس او نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو لاہو رمیں تھری اور فور سٹار ہوٹلز میں ٹھہرایاجائے گا.

پہلے کھلاڑیوں کو ہاسٹلز اور سکولوں کی عمارتوں میں قیام کرایاجاتاتھا. انہوں نے بتایاکہ کھلاڑیوں کو عزت و تکریم دینے کے

ساتھ سفری اخراجات، ڈیلی الاونس، ٹریک سوٹ اوردیگر سامان فراہم کیا جائیگا. عطا الرحمن نے بتایاکہ اتھلیٹکس، ہاکی، جمناسٹک میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی طرف سے بہتر کارکردگی کی امید ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جنوبی پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ مافیاکیخلاف کارروائیاں

1ہزارلٹرملاوٹی دودھ تلف،

ملک کولیکشن سنٹرز،ملک شاپس سمیت143فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 88ہزار500روپے کے جرمانے عائد،52شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 18جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق دی جی خان میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ڈی جی خان میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیکی کوشش ناکام بنا دی۔

جدید ترین موبائل ٹیسٹنگ مشینوں سے3545لٹردودھ کا معائنہ،1ہزارلٹر مضر صحت دودھ تلف۔موقع پر لیے گئے

نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔ناقص دودھ غازی گھاٹ سے ڈی جی خان میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔

ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔

دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ملک کولیکشن سنٹرز پرکارروائی کرتے ہوئے9ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں چکن شاپس اور پیزاکی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر8ہزارروپے جرمانہ کردیا گیا۔

اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ملک کولیکشن سنٹرز کو غیر معیاری دودھ کی فروخت پر پر 21ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی بھی ملک کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 22ہزار500 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

معیاری خوراک پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

%d bloggers like this: