مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان:

پولیس جنرل پریڈ

ڈیرہ غازیخان : پولیس اہلکاران کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ڈولفن فورس, ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شرکت۔

ڈی ایس پی بخت نصر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو.

تمام افسران و ملازمان اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں.

فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی ہو گی.

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

علاقہ تھانہ سول لائن میں عنصر نامی بچے پر نامعلوم ملزم کی طرف سے فائرنگ

اور زخمی کرنے کا ڈی پی او محمد علی وسیم نے نوٹس لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق عنصر نامی بچہ جو مدرسہ میں پڑھتا ہے

جسے نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

فائرنگ سے عنصر کی ٹانگ زخمی ہو گئی تھی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تحقیق شروع کر دی ہے تاحال وجہ عناد سامنے نہ آئی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کا جنوبی پنجاب بھر میں دودھ فروشوں کی خلاف کریک ڈاون

605لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف

ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت154فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر79ہزارروپے کے جرمانے عائد،52شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 17جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور

ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف

ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، بہاولپورمیں ملاوٹی دودھ سپلائی

کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔بہاولپورمیں جدید ترین موبائل ٹیسٹنگ مشینوں سے4ہزارلٹر دودھ کا معائنہ، 515لٹرمضر صحت دودھ تلف۔

موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔ناقص دودھ کنڈی چوک لنکڈ روڈ شادرہ سے بہاولپورمیں سپلائی کیا جانا تھا۔تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔

ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔

دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے گرد کریک ڈائون کرتے ہوئےغیر معیاری خوراک کی فروخت پر

رحیم یارخان میں بھی ملک کولیکشن سنٹرز کو25ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئےگئے۔

اسی طرح ڈی جی خان میں چکن شاپس میں انتہائی ناقص انتظامات پر 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے

انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرملک شاپس کو4ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیااور 30لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔اس کے علاوہ لیہ میں ملک شاپس کی چیکنگ کے

دوران غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر10ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا۔

اس کے علاوہ راجن پور میں بیکری سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے7سوروپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب کا مان،سردار عثمان

تحریر:

محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈی جی خان

ضلع ڈیرہ غازی کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے چشم و چراغ سردار عثمان احمد خان بزدار کو اللہ تعالیٰ نے 2018 میں خدمت خلق کیلئے چنا

تو ہر فرد ورطہ حیرت میں تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اپوزیشن بھی نکتہ چینی میں مصروف رہی

لیکن وزیر اعظم عمران نے کہا کہ انہوں نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی کیلئے جس شخصیت کا انتخاب کیا ہے

مجھے اس کی قابلیت،دیانت اور ایمانداری پر ذرہ برابر شک نہیں اور وقت نے وزیر اعظم کی بات کو سچ ثابت کیا

۔پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں سردار عثمان احمد خان نہ صرف اپنے خطہ بلکہ پورے پنجاب کا مان بن گئے۔

انہوں نے ہر شعبہ پر توجہ دی۔کورونا کی خطرناک تین لہروں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا اور اپنی قوم کو وبا سے بچانے کی خوب جنگ لڑی۔فخر کوہ سلیمان سردار عثمان نے پنجاب کے پسماندہ اور محروم طبقات کو خصوصی فوکس کیا ہے

اور یہی وجہ ہے پنجاب بھر میں ڈویژنل سطح پر سٹیٹ آف دی آرٹ پناہ گاہ تعمیر کئے گئے ہیں جہاں مسافر اور بے سہارہ مرد اور خواتین کو ایک اعلی ہوٹل کے

مساوی قیام اور خوراک کی سہولیات فراہم ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے قبل لوگ شدید سردی میں کھلے آسمان کے نیچے روڈ پر موسم کی شدت کو

برداشت کرتے نظر آتے تھے اور کچھ اس جہان فانی کو کوچ کرجانے تھے مگر اب ایسا نہیں ہے۔

ہر شخص پناہ گاہ میں جاکر قیام گاہ کی سہولت مفت حاصل کرسکتا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے اب ضلعی سطح پر پناہ گاہ کا دائرہ وسیع کرنے جارہے ہیں۔

پناہ گاہ کے ساتھ لنگر خانے قائم کئے گئے جہاں مزدور طبقہ کو بغیر کسی لالچ کے مفت خوراک دی جارہی ہے

لنگر خانہ اور دستر خوان کا سلسلہ ہسپتالوں تک بڑھایا جارہا ہے تاکہ مریض کے ساتھ لواحقین کی بھی عزت و تکریم کے ساتھ بھوک اور پیاس مٹائی جاسکے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر نگرانی احساس دیورا،احساس کفالت پروگرام اور اب احساس دسترخوان شروع کئے جارہے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے بعد پنجاب کے ہر شہری کے شناختی کارڈ کو انصاف صحت کارڈ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

شناختی کارڈ دکھا کر سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ اس کے پینل کے کسی بھی نجی ہسپتال میں دس لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فنکشنل کرکے اختیارات منتقل کئے جارہے ہیں اور پہلی بار جنوبی پنجاب کی رنگ فینسنگ کرکے 35 فیصد بجٹ دیا گیا۔

کورونا کے شدید معاشی بحران کے باوجود ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پہلے سے جاری 244سکیموں کیلئے 50ارب 93کروڑ روپے اور 492نئے منصوبوں کیلئے 51ارب 73کروڑ روپے رکھے گئے.

سی ڈی پی فیز تھری کے تحت چاروں اضلاع میں 352منصوبوں کیلئے تقریبا ساڑھے تین ارب روپے، سیپ فیز چار کی 296 سکیموں کیلئے تین ارب تریسٹھ کروڑ 30لاکھ روپے اور ریپ فیز 2کی 28سکیموں کیلئے دو ارب چونتیں کروڑ دس لاکھ روپے رکھے گئے.

وزیر اعلی پنجاب نے ڈویژن کے چاروں اضلاع کو یونیورسٹیوں کی سہولت دینے کے ساتھ

مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کے بھی تحفے دیئے
ضلع ڈیرہ غازی خان میں مالی سال 2020-19 کے دوران 259 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 48 ارب 90 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے

جن میں 23 ارب 26 63 لاکھ روپے کے پہلے سے جاری 203 منصوبوں کے علاؤہ 25 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ روپے کے 56 نئے منصوبے شامل تھے۔ اکثریت منصوبوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

اسی طرح مالی سال 2021-20 کے بجٹ میں بھی ضلع ڈیرہ غازی خان میں اے ڈی پی کے 196 منصوبوں کیلئے 35 ارب 81 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے گئے

جن میں 191 پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے 35 ارب 38 30 لاکھ روپے اور پانچ نئے منصوبوں کیلئے 43 کروڑ دس لاکھ روپے رکھے گئے

پاکستان تحریک انصاف کے تیسرے بجٹ میں ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا گیا۔

اے ڈی پی 2022-21 کیلئے 72 ارب 82 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے جن میں پہلے سے جاری 226 سکیموں کیلئے 27 ارب 38 81 لاکھ روپے اور 110

نئے منصوبوں کیلئے 45 ارب 43 کروڑ 87 لاکھ روپے شامل ہیں۔

جہاں تک ضلع ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کی بات کی جائے

تو 25 ارب 80 کروڑ روپے کے 24 میگا پراجیکٹس کے علاؤہ 15 ارب دس کروڑ 67 لاکھ روپے کے نئے 15 میگا پراجیکٹس دئیے گئے۔

جاری میگا پراجیکٹس میں غازی یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن،ٹیچنگ ہسپتال میں مسنگ سپیشلٹیز،سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،ٹیچنگ ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،آر ایچ سی وہوا کو ماڈل دیہی مرکز صحت کا درجہ دینے

،تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی 100 بیڈ سے 190 بیڈ تک کی توسیع،آر ایچ سی بارتھی کی دس بستر سے ساٹھ بستر تک تحصیل سطح کی ہسپتال کی اپ گریڈیشن،تونسہ شہر میں سیوریج،ڈرینیج اور ٹف ٹائلز کی جامع سکیم،تونسہ شہر کی خوبصورتی

،سٹریٹ لائٹس،واٹر سپلائی کی فراہمی،ڈیرہ غازی خان میں ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل،زین تا بارتھی روڈ اور پل کی تعمیر،این 55 کاٹھ گڑھ تا وہوا براستہ کوہڑ روڈ کی بحالی،مٹھے والی تا چتر وٹہ روڈ کی تعمیر،کوہڑ تا پھگلہ روڈ،وقار کینٹین تا گدائی چوک دو رویہ سڑک،این 55 چوکی والا تا آٹامک انرجی روڈ کی توسیع و بہتری،کوٹ قیصرانی تا وہوا براستہ جھوک بودو اور لتڑا روڈ کی بحالی،

دری میرو تا لادن براستہ غوث آباد روڈ کی تعمیر،ریتڑہ تا جھوک بودو روڈ،چورکن اور لالو دائرہ شاہ پر سپرز کی تعمیر اور جنوبی پنجاب میں ہاریزنٹل لینڈ ڈویلپمنٹ کا منصوبہ شامل ہے۔اسی طرح رواں مالی سال کے نئے میگا پراجیکٹس میں ویمن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان،تونسہ یونیورسٹی،

ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک،ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ کی ری وائمپنگ اور ٹراما سنٹر کی تعمیر،ڈیرہ غازی خان شہر کے رہ جانے والے

علاقوں میں سیوریج،ڈرینیج،ٹف ٹائلز،سٹریٹ لائٹس،نالی سولنگی اور کلورٹس کی تعمیر،تحصیل کمپلیکس تونسہ کیلئے سنگھڑ نالہ پر پل کی تعمیر،انڈس ہائی وے تونسہ سے ساکڑ موڑ روڈ کی توسیع و بحالی،سخی سرور تا چوٹی بالا روڈ کی دوبارہ تعمیر،

مانکا کینال پر دو مزید پل کی تعمیر،پل ڈاٹ تا ریلوے پھاٹک دورویہ سڑک کی تعمیر،تونسہ تا گلکی براستہ ساکڑ روڈ کی تعمیر،توسیع و بہتری،یونین کونسل بیٹ بیت والا موض بیٹ چین میں سپر کی تعمیر،

کوہ سلیمان میں منی ڈیم کی تعمیر اور تحصیل تونسہ شریف میں ماڈل ڈیری فارم کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔کوہ سلیمان میں پارک ویز کے قیام کے ساتھ تونسہ تا

چھپر براستہ بارتھی اور تونسہ تا موسی خیل بین الصوبائی روڈز زیر تعمیر ہیں منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب کا بلوچستان سے فاصلہ کم ہو جائے گا اور ٹرانسپورٹرز کے مالی اخراجات کم ہونے کے ساتھ وقت بھی بچے گا.

وزیر اعلی پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی انقلابی اقدامات کیے. میدانوں کے ساتھ کوہ سلیمان کے سنگلاخ چٹانوں پر ملٹی پرپز سپورٹس گراونڈز تعمیر کیے گئے.

میر چاکر رند گیمز کے انعقاد سے ڈیرہ غازیخان کو قومی کھلاڑیوں کی میزبانی کاشرف ملا.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب کا تفصیلی دورہ کیا

انہوں نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوہ سلیمان اور دیگرعلاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو خود مانیٹر کرنے کے ساتھ فنڈز کی فراہمی اوردیگر معاملات موقع پر حل کیے.

بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھاد کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے اقدامات دیکھے.

چیف سیکرٹری پنجاب کو کھاد کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی چاروں اضلاع میں کاشتکاروں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کھاد کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے

ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں آشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے مارکیٹوں کے ساتھ سہولت بازار اور احساس راشن رعایت پروگرام کی سختی سے مانیٹرنگ جاری ہے

مالی بد عنوانی میں ملوث اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں سستی،غفلت برتنے والے افسران سے مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لینے کی وارننگ جاری کردی گئی ہیں۔

ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔سبزی منڈی سے لے کر ریڑھی بان تک اشیاء کے نرخ پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جارہا ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہر تحصیل میں پہلے سے موجود دو،دو کریانہ اور کھاد ڈیلرز کی دکانوں کو ماڈل کا درجہ دے دیا
ہے۔

احساس راشن رعائت پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ہر یونین میں بیس بیس کریانہ کی دکانوں کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے

جہاں سے آٹا،دال،گھی اور خوردنی آئل کی خریداری پر خاندان کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی رعایت دلائی جائے گی

جس کیلئے پچاس ہزار سے کم آمدنی والے خاندان پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے اپنے نام سے رجسٹرڈ موبائل نمبر کے ذریعے 8171 پر میسج کریں گے

خاندان کا ایک فرد میسج کرکے اپنے پورے خاندان کو رجسٹرڈ کراسکتا ہے۔خاندان کے ساتھ دکاندار کو بھی مقررہ نرخ کے علاؤہ حکمومت پنجاب منافع دے گ

ی جس کیلئے بنک اکاؤنٹ ہونا چاہییے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ

نے گزشتہ روز تونسہ اور کوہ سلیمان میں احساس دیوار کا افتتاح کیا اور دونوں تحصیلوں میں موسم کی مناسبت سے ملبوسات تقسیم کئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ گڈ کورننس اور سروس ڈیلوری بہتر کرنے کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے مطابق دن رات ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

مدت تکمیل اور کوالٹی آف ورک یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں. کمشنر نے طلباؤطالبات کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے

ڈومیسائل کا تحصیل سطح پر اجراء کرانے کے ساتھ طریقہ کار کو مزید آسان کر دیا. پندرہ دن کی بجائے دو دن میں ڈومیسائل تیار کر کے دینے،

غیر ضروری دستاویزات سے بچانے کیلئے صرف قومی شناختی کارڈ اور اسناد میں درج

مستقل پتہ کو مکمل تصور کیا جائے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید پر مکمل اعتماد دیکھنے میں آرہا ہے

جس کی واضح مثال گزشتہ روز ان کے تبادلہ کے آرڈر منسوخ ہوناہیں

ضلع ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید فعال کردار ادا کررہے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کا تھانہ چوٹی اور تھانہ کوٹ چھٹہ کا سرپرائز وزٹ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے تھانہ کوٹ چھٹہ اور تھانہ چوٹی کا سرپرائز وزٹ کیا

اور تھانوں کی صفائی ستھرائی،ریکارڈ،حوالات، تھانوں کی عمارت اور تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی حراست،پولیس تشدد یا نجی ٹارچر سیل کا قیام بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا

اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ حوالات میں بند ملزمان کو وہ تمام تر سہولیات ملنی چاہیے

جن کا تقاضا قانون میں کیا گیا ہے جبکہ تھانوں میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل فوری اور میرٹ پر حل کیے جائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر ماڈرن بس ٹرمینل ڈیرہ غازیخان میں ایئر پورٹ طرز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی.

بس ٹرمینل کی تکمیل کیلئے مارچ تک کا وقت دے دیاگیا ہے. منصوبہ پر 32کروڑ 80لاکھ روپے خرچ ہوں گے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بس ٹرمینل کے کام کا جائزہ لیا اور ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی.

کمشنر نے کہا کہ بس ٹرمینل کو سی کلاس سے اپ گریڈ کر کے بی کلاس بنایا جائے گا. بس ٹرمینل کے گرد رابطہ سڑکیں دو رویہ ہوں گی. ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے ٹرمینل کو کامیاب بنایاجائے گا.

کمشنر نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ مٹیریل اور کام کی رفتار پر بھی نظر رکھیں. کمشنر نے استعمال ہونے والی ٹف ٹائل کا معیار چیک کرنے کے ساتھ

لیبارٹری ٹیسٹ کی بھی ہدایت کی. کمشنر کو بتایاگیا کہ منصوبہ کی تکمیل کیلئے جون تک کی معیاد تھی

تاہم کمشنر کی ہدایات کے مطابق مارچ تک مکمل کرنے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض، ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص، ایس ڈی او ملک مشتاق اور ٹرانسپورٹرز موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ چاروں اضلاع میں گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی.

ڈپٹی کمشنر ز اور دیگر افسران عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے اپنے دفاتر میں وقت مخصوص کریں مقررہ اوقات میں افسران کی موجودگی لازمی ہونی چاہیئے.

انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے جار ی کیں. کمشنر نے کہاکہ

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پٹرول پمپس، پولٹری شیڈ اور صنعتی اداروں کے فروغ کیلئے طریقہ کار کو سہل کرنے کے ساتھ غیر ضروری اعتراضات سے بچانا ہو گا.

صنعتیں بڑھیں گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے. کمشنر نے کہا کہ

دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سائلین کے مسائل فوری حل کیے جائیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ

بورڈ کے زیر اہتمام نٹر میڈیٹ سپیشل امتحان 2021ء کے رزلٹ کا اعلان ہفتہ بائیس جنوری 2022ء کو صبح دس بجے کیا جائے گا۔

مذکورہ رزلٹ فوری طور پر بورڈ ویب سائٹwww.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیاجائے گا۔ اِس کے علاوہ اُمیدواران 800295 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

مذکورہ سپیشل امتحان میں پہلی مرتبہ پاس ہونے والے امیدواران آئندہ تین سال کے اندر چار مختلف چانسز میں اپنے نمبر بہتر بنانے مارکس امپروو کرنے کے

حصول تک دوبارہ امتحان میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم فیل ہونے والے اُمیدواران اپنے رزلٹ کارڈز پر درج تفصیل اور

اپنی اہلیت کے مطابق 18 جون سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان کیلئے اپنا داخلہ بھجوا سکیں گے جس کے لئے داخلہ فارمز سنگل فیس کے ساتھ یکم مارچ سے اکتیس مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ سپیشل امتحان میں جن اُمیدواران کو شرکت کیلئے مشروط طور پر رول نمبر سلپس جاری کی گئی تھیں وہ اپنے اعتراضات فوری دُور کرائیں تاکہ رزلٹ کی تاخیر سے بچ سکیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحمن محمد عارف نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.

انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری عابد حسین میو،

سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ور میڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا

اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے. انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث چار

اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.

%d bloggers like this: