مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دودھ فروش عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے، کمشنر کراچی

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے شہر میں دودھ فروش عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈل رہے ہیں۔

دودھ کی قیمت کا تخمینہ لگالیا۔ کمشنر کراچی نےسندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔

دودھ کے ریٹیلرز نے تمام رپورٹیں جعلی قرا ر دے دیں۔

عدالت نے انہیں اعتراضات جمع کرانے کے لئے مہلت دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

کمشنر کراچی نے تفصیلی رپورٹ جمع کرادی،، جس میں کہا گیا ہے کہ

شہر میں دودھ کی قیمت کے تعین کے لیے عدالتی ہدایت پر من و عن عمل کیاگیا ۔ اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا

جس میں قیمت کے تعین کے لیے تمام پہلووں کا جائزہ لینے کے ساتھ لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا۔

کمشنر کراچی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دودھ فروش عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈل رہے ہیں

اور لوٹ مار کررہے ہیں۔ ہم نے گراں فروشوں کا راستہ روکا ہے۔

ملک ریٹیلر ایسوسی ایشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تمام رپورٹس جعلی ہیں

دس سال سے یہ کھیل جاری ہے۔ جواب اور اعتراضات داخل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے دس روز میں اعتراضات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کمشنر کراچی کو آئندہ سماعت پر حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔

عدالت نے ایک درخواست گزار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست قبول کرتے ہوئے

درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار کی پیش کردہ رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا۔

%d bloggers like this: