مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کہیں گیس پریشر میں کمی تو کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

لاہور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ناشتہ ہو یا کھانا،، گھر میں تیار نہ ہونے پر شہری ہوٹلوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں

ایل پی جی کے بھی اونچے دام ہیں

لاہوریوں کی مشکل جوں کی توں،، کہیں گیس پریشر میں کمی تو کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

صبح کا ناشتہ ہو دوپہر کا کھانا یا رات کی چائے،، گیس کی عدم دستیابی پر شہریوں کیلئے کچھ بھی تیار کرنا محال ہو چکا ہے

گیس کی بندش پر شہریوں کا ہوٹلوں پر رش نظر آتا ہے

شہری، گھر گیس نہیں آرہی ،،، اس لئے ہوٹل پر آئے ہیں ،،، بڑی مشکل ہوتی ہے کھانا کھانے میں

صرف شہری ہی نہیں، بلکہ ہوٹل مالکان بھی صورتحال سے پریشان ہیں،، کہتے ہیں مہنگی

ایل پی جی یا لکڑی خرید کر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں
ہوٹل مالک، مہر عامر

گیس آ نہیں رہی بل ساٹھ سے ستر ہزار آجاتا ہے کس طرح گزارا کریں

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کمرشل کے برعکس گھریلو صارفین کو ریلیف دے رہے ہیں

لوڈشیڈنگ سے ستائے شہری کہتے ہیں کہ حکومت گیس کی فراہمی کےلیے فوری اقدامات کرے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے

%d bloggers like this: