مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں باہتر ہزار سے تجاوز کرگئیں

دوہزار اکیس کے گیار ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں باہتر ہزار ایک سو نواسی تک جا پہنچی ہیں

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں باہتر ہزار سے تجاوز کرگئیں ۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں چھیاسی فیصد، چوری میں چونتیس فیصد

موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں سترہ فیصد اور گاڑی چوری کے واقعات میں اکیس فیصد اضافہ ہوا۔

سی پی ایل سی اعدادوشمارکے مطابق دوہزار اکیس کے گیار ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں باہتر ہزار ایک سو نواسی تک جا پہنچی ہیں۔

کراچی والوں کو سینتالیس ہزار ایک سو اڑتالیس موٹرسائیکلوں اور تیئس ہزار ایک سو چوبیس سے موبائل فونز سے محروم کیا جاچکا ہے۔

شہریوں کی انیس سو سے زائد گاڑیاں بھی چوری اور چھینی جاچکی ہیں ۔ گزشتہ برس کے گیارہ ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی پچپن ہزار پانچ سو ستاسی واراتیں رپورٹ ہوئی تھیں ۔

موٹر سائیکل چوری کی اکیس ہزار نو سو نواسی جبکہ چھیننے کی دوہزار دوسو اٹھائیس وارداتیں ہوئی تھیں۔

گزشتہ برس کراچی والوں کو انیس ہزار سات سو اسی موبائل فونز اور پندر ہ سو اسی گاڑیوں سے محروم کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں چھیاسی فیصد جبکہ چوری میں چونتیس فیصد اضافہ ہوا۔

گاڑی چوری کے واقعات بھی اکیس فیصدجبکہ چھیننے کے انیس فیصد بڑھ گئے۔

اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے کی وارداتیں بھی سترہ فیصد واداتیں زیادہ ہوئیں۔

%d bloggers like this: