مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا

فوارہ چوک پر سندھی زبان میں موسیقی کے پروگرام کو شہریوں نے خوب پسند کیا۔۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کی گئیں

فوارہ چوک پر سندھی زبان میں موسیقی کے پروگرام کو شہریوں نے خوب پسند کیا۔۔

کراچی میں سندھی ثقافت کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔۔ صدر میں فوارہ چوک پر شہر بھر سے قافلے جمع ہوئے اور روایتی رقص پیش کیا۔۔

سندھی فوک فنکاروں نے موسیقی کی محفل سجائی تو شرکاء جھوم اٹھے۔ کہا دن کو منانے کا مقصد ثقافت کی نمائندگی سمیت امن کا پیغام عام کرنا ہے۔

رابیل،ہم یہاں آئے ہیں بہت مزاآرہاہے،انجوائےکررہےہیں۔۔۔
علی شان،کلچرل ڈے ہے آج ہم نے انجوائےکیا،بہت مزاآیا۔۔۔دل سےخوشی ہوئی۔۔۔
ندا،ہم یہاں آئےہوئےہیں اوربہت انجوائےکررہےہیں۔۔۔

بچوں نے بھی کلچر ڈے کی مناسبت سے روایتی لباس زیب تن کیے۔ ثقافت کا بھرپور جشن بھی منایا۔۔

سفیر،میں اپنی امی اورخالہ کےساتھ یہاں کلچرل ڈے منانےآیاہوں۔۔۔ہمارے کزن ہیں ہمیں بہت مزاآتاہے۔۔۔

اعجاز،ہم یہاں اپنےسندھ کا دن منانےآئےہیں اورماشاء اللہ بہت مزآرہاہے۔۔۔بہت فن آرہاہے۔۔۔

سندھ کلچر ڈے کے موقع پر سندھی ٹوپی اور اجرک میں ملبوس شہری سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگے دکھائی دئیے۔۔۔۔

%d bloggers like this: