مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس بحران ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

گیس کم ہونے سے لوگوں کو کچن کے کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے

سردی آتے ہی سوئی گیس کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہو گیا۔ گیس کم ہونے سے لوگوں کو کچن کے کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے

شمالی لاہور کے علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے سے کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اندرون لاہور میں بھی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوگیا ہے۔ اسکے علاوہ کرشن نگر، اسلام پورہ، اچھرہ اور مسلم ٹاؤن کے علاقوں میں بھی گیس پریشر کم ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اپر مال، بستی سیدن شاہ، گڑھی شاہو اور مغلپورہ کے علاقوں بھی گیس کی کمی سے شہریوں کو رات کے کھانے پکانے میں دشوار پیش آ رہی ہے۔

ایس این جی پی ایل کا دعویٰ ہے کہ شہر میں کہیں بھی گیس لوڈ شئڈنگ نہیں ہو رہی۔ محکمے کے مطابق صرف ٹیل اینڈ صارفیں کو ہی گیس کی سپلائی میں مشکل کا سامنا ہو رہا ہے۔

%d bloggers like this: