مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ” یوسفی بک کارنر” کا آغاز

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کہتے ہیں لوگوں میں مطالعہ کا شوق اجاگر کرنا ہوگا۔

کراچی میں کتاب دوست افراد کے لئے آرٹس کونسل میں یوسفی بک کارنر بن گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کہتے ہیں لوگوں میں مطالعہ کا شوق اجاگر کرنا ہوگا۔

محکمہ ثقافت کی جانب سے تیس کتب خانے بنائے گئے ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ” یوسفی بک کارنر” کا آغاز۔ وزیر ثقافت و تعلیم سندھ

سردار علی شاہ نے افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لائبریریاں ذہنی نشونماکےلیےبہت ضروری ہیں۔ محکمہ ثقافت نے 30کتب خانے بنائے ہیں۔

سردار شاہ،وزیرتعلیم و ثقافت سندھ

ہمیں فزیکل بکس سے نکل کر ڈیجٹلائزیشن کی جانب انا پڑےگا ہم نے لائبریریوں میں

دیجٹیلائزیشن کا آغاز کردیا ہےاور میں چاہوگا) کہ آرٹس کونسل بھی ڈیجیٹلائزییشن کی طرف آئےآن لائن بکس ہمارے پڑھنے والوں کومیسر ہو)

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا ہمارے پاس یوسفی صاحب کی یادوں کا خزانہ ہے۔

ہمیں کتاب کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

محمد احمد شاہ،صدر آرٹس کونسل

اس کا مقصد وہ ہی ہے کہ بک کلچر کو فروغ دیں پاکستان کی ثقافت کی تمام زبانوں کی کتابیں اردوانگریز کی کتابیں آرٹس) کونسل میں موجود ہیں)

ان کا کہنا تھا کہ یوسفی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل میں

بک کارنر ان کے نام سے منسوب کیا ہے۔

%d bloggers like this: