مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دو کروڑ بیس لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف یقینی بنائیں گے، پنجاب حکومت

صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب

وزیر زراعت پنجاب کہتے ہیں امسال گندم کے دو کروڑ بیس لاکھ میٹرک ٹن پیداوار

کا ہدف یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔۔۔

صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہا کہ

گندم کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے کاشتکار بیس نومبر تک کاشت مکمل کر لیں

انہوں نے بتایا کہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت بارہ ارب انسٹھ کروڑ کی لاگت سے گندم کی منظورشدہ اقسام کے دس لاکھ بیگ سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں

مجموعی طور پر ایک کروڑ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کیا جائے گا

حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا تھا "کسان کارڈ” کے ذریعے سبسڈیز کو کیش ٹرانسفر کی صورت میں براہ راست کاشتکاروں کے اکاونٹ میں منتقل کیا جا رہا ہے

اب تک پانچ لاکھ نوے ہزار سے زائد کاشتکار خود کو کسان کارڈ کے حصول کیلئے رجسٹرڈ کروا چکے ہیں۔۔۔

%d bloggers like this: