مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گیارہویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا افتتاح

ریلی میں انیس سوپپینتس سے لیکر مختلف قسم کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں

پرانی گاڑیاں جذبہ نیاقدیم دور کی نایاب گاڑیوں کا قافلہ کراچی سےنونومبرکوروانہ ہوگا۔۔۔

گورنر سندھ نے گیارہویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا افتتاح کردیا۔۔۔

ریلی میں انیس سوپپینتس سے لیکر مختلف قسم کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔۔

اس مرتبہ ریلی میں خواتین کی ٹیم بھی شامل ہے

گیارہویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کی افتتاحی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی۔۔۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ریلی سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کےسامنے آئے گا

اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔۔۔

عمران اسماعیل ،گورنر سندھ۔۔۔یہ لوگ جویہاں سے پشاورتک کاسفرکرتےہیں۔۔۔

پاکستان کے سفیرہوتےہیں دنیابھرکےان کےتصاویراورکاوشیں پاکستان کاامیج بہتربناتی ہیں۔۔۔

منتظمین کاکاکہناہے ریلی کا مقصد دنیا کو اس بات کا پیغام دینا ہے کہ

پاکستان انتہائی محفوظ اور پر سکون ملک ہے ۔۔۔

محسن اکرام، بانی و صدر ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب پاکستان۔۔۔

پاکستان میں اس طرح کےایونٹ ہورہےہیں ۔۔۔جہاں فیملیزشرکت کرتی ہیں۔۔۔

پورے پاکستان کی سیرکرتی ہے کھلی گاڑیوں میں بغیرسیکورٹی کےاس سےبہت اچھا امیج جاتاہے۔۔۔

شرکاء کاکہناہےکہ ریلی گمبٹ سےرحیم یارخان پہنچےگی جہاں دودن قیام کےدوران لاہورسےآنےوالی بیس نایاب گاڑیاں شامل ہونگی۔۔۔

دوروز بعدشرکا رحیم یار خان سے لاہور کے لئے روانہ ہونگے۔۔۔

تین روز قیام کےبعدچودہ نومبرکو لاہور میں منعقدہ شومیں شرکت کےبعدریلی اسلام آباد سے ہوتی ہوئی سترہ نومبرکوپشاورپہنچے گی۔۔۔

فوزیہ عماد،شرکاء۔۔۔خوبصورت پاکستان ہےخوبصورت لوگ ہیں بہت مہمان نوازلوگ ہیں۔۔۔

پیرمحمدصالح،شرکاء۔۔۔ہم دنیاکویہ پیغام دیناچاہتےہیں کہ ہم ایک محفوظ ملک ہیں۔۔۔

ریلی میں صوبہ بھر سےتئیس نایاب اور تاریخی گاڑیوں سمیت چھ موٹر سائیکلیں شریک ہیں۔۔۔

اس ریلی کی خاص بات یہ ہے کہ

پہلی مرتبہ تاریخی اہمیت کی حامل موٹر سائیکلیں بھی اس ریلی میں شامل کی گئیں ہیں۔۔۔

%d bloggers like this: