اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہورمیں سنگین جرائم کی وارداتوں میں اضافہ

قتل کے ایک سو چالیس سے زائد کیسز کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے جبکہ دیگر زیر تفتیش ہیں

لاہورمیں سنگین جرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں

رواں سال کے دوران شہر میں ڈکیتی چوری اور قتل سمیت سنگین مختلف جرائم کی اٹھائیس

سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں

ڈکیتی مزاحمت پر آٹھ شہریوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

پولیس ریکارڈ کے مطابق سال دوہزار اکیس میں یکم جنوری سے بیس ستمبر تک مختلف

علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی سات سو پچیس وارداتیں رپورٹ ہوئیں

،،،شہر سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور رکشہ چوری کی دو سو چھتیس وارداتیں ہوئیں

سال دوہزار اکیس میں وارداتوں کے دوران ڈاکووں نے چار پولیس اہلکاروں سمیت بارہ

شہریوں کو قتل کردیا

یکم جنوری سے بیس ستمبر تک جرائم کی مختلف واقعات میں دو سو

افراد کو قتل کردیا گیا

ترجمان پولیس کے مطابق قتل کے ایک سو چالیس سے زائد کیسز کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے جبکہ دیگر زیر تفتیش ہیں

پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تین سو بیالیس ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،، شارق جمال
ہمارا مقصد جرائم پر قابو پانے کے ساتھ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرناہے۔

رواں سال کے دوران خواتین اور بچوں سے زیادتی اور ہراساں کرنے کے تین سو سے زائد کیسز بھی اب تک رپورٹ ہوئے ہیں

%d bloggers like this: