اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل ٹی ٹونٹی، ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پچیس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی

قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

دومرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ تئیس ستمبر سے تیرہ اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی حکام کے مطابق کرکٹ تماشائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اسٹینڈز سے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے آج رات آٹھ بجے

سے بک می ڈاٹ پی کے پر ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں،،تئیس ستمبر سے تین اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اٹھارہ میچز کے لیے سہیل تنویر،

شعیب اختر، یاسر عرفات اور میراں بخش اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت دوسوجبکہ عمران خان (فیملی انکلوژر)، جاوید میانداد، جاوید اختراور اظہر محمود اسٹینڈز کے

ٹکٹ کی قیمت تین سو روپے مقرر کی گئی ہے۔،،دوسری جانب چھ سے تیرہ اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والےپندرہ میچز کے لیے انضمام الحق،

سعید احمد، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمداور ماجد خان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت پچاسجبکہ عبدالقادر اور سرفراز احمد اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت ایک سو روپے

اور عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت تین سو روپے مقرر کی گئی ہے،،

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پچیس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی

جبکہ تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔

%d bloggers like this: