اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

جاگیرداروں کے جبرو استبداد میں جکڑی دھرتی سرائیکی وسیب کے انتہائی پسماندہ ترین علاقہ راجن پور کی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ ضلع کے انتہائی اہم ترین عہدے پر

فائز شخصیت نے اپنے ہی محکمہ کے درجہ چہارم کے ملازم کو اسکی ریٹائر منٹ پر اس قدر پذیرائی دی ہو کہ زمانہ دنگ رہ جائے انسانیت سے محبت اور احترام کی یہ روشن مثال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور جناب محمد ابراہیم اصغر صاحب نے قائم کی ہے

جنہوں نے سیشن کورٹ میں تعینات ماحول کو صحت افزا بنانے والے درختوں اور آنکھوں کو ٹھنڈک فراہم کرنے والے پھولوں اور پودوں کی دیکھ بھال کرنے والے مالی

چاچا عبدالخالق کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں باوقار الوداعی تقریب منعقد کر کے کیا شاید چاچا عبدالخالق نے کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ ان کی سرکاری کاغذوں میں نوکری کی مدت میعاد پوری ہونے پر انہیں اتنی پذیرائی ملے گی۔

یقیناً انہوں نے محنت لگن دیانت اور اخلاص نیت سے اپنے فرائض منصبی انجام دئیے ہونگے جس پر اللہ تعالی ا کی جانب سے انہیں اتنا بڑا اعزاز ملا جو آج تک کسی افسر کے حصے میں بھی شاید نہ آیا ہو

جناب فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے چاچا عبدالخالق کے اعزاز میں نہ صرف الوداعی دعوت کا اہتمام کیا بلکہ انتہائی عزت واحترام کے ساتھ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ روانہ کیا

پورے سٹاف اور افسران نے ایک ڈسپلن فورس کی طرح لائن میں کھڑا ہوکر تالیوں کی گونج میں روانہ کیا جبکہ فاضل جج نے اپنی سیکیورٹی کے حصار اور اپنی سرکاری گاڑی میں خود گیٹ کھول کر مالی کو سوار کیا اور باقاعدہ سیلوٹ کر کے اسے گھر بھجوایا

موجودہ دور میں جناب محمد ابراہیم اصغر فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن صاحب کا عظیم کارنامہ ہے۔ اور اس طرح کا اقدام کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب نے ان تمام افراد کے لیے ایک مثال قائم کی ہے جو اپنے

 

محکمہ میں خدمت کرنے والے چھوٹے ملازمین کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ محکمہ میں اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری سے ادا کرنے والے بھی اتنی ہی عزت کے مستحق ہیں

جتنی آپ کو میسر ہے احساسات ہونگے صحافتی و سماجی حلقوں کے نزدیک ایک مالی کے اعزاز میں ضلعی عدلیہ کی جانب سے محض چند لمحوں کی یہ الوداعی تقریب

ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملنے والی تمام مراعات پر صرف بھاری ہی نہیں بلکہ چاچا عبدالخالق اور ان کے اہل خانہ کیلئیے

 

 

 

 

تمام عمر کا بہت بڑا پر مسرت لمحہ ہے جو ہمیشہ ان کے دلوں میں نقش رہے گا

 

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

( بیوو چیف )

تحریک پاکستان اور تنظیم اہلسنت والجماعت کے مرکزی راہنما ڈاکٹر گل محمد انصاری مرحوم کی بیوہ ‘ سابق میڈیکل آفیسر حافظ ڈاکٹر محمد طارق سلیم انصاری ( مرحوم ) ‘ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی صدر عنایت اللہ مشرقی اور والی بال کے

مایہ ناز کھلاڑی ڈاکٹر شاہد ندیم عرشی کی والدہ ماجدہ اور ممبر امن کمیٹی مولانا حاجی محمد طفیل انصاری کی خوشدامن بقضائے الہی انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ جام پور میں ادا کی گئی

جسمیں سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صوبائی صدر محمد نعیم خان ڈاہا صوبائی نائب صدر مرزا محمد عزیز خان بنی اسد صدر نیلاب سینئر صحافی آفتاب نواز مستوئی ‘ سید سعید احمد بخاری

‘ حاجی ملک محمد رمضان ببر عبدالروف بالم ‘ اخلاق احمد خان پتافی ‘ محمد حسین فریدی ‘ حاجی محمد عرفان سیال ‘ ڈاکٹر عزیز الحسن درانی ‘لالہ مرزا نعمت اللہ خان ‘صدر بار ایسوسی ایشن مرزا خرم رزاق ایڈوکیٹ بنی اسد سابق ناظم عبدالحمید قریشی

‘ ریاض حسین اختر انصاری ‘ پروفیسر رفیق حسین حیدری ‘ مصنف ادیب شاعر جمشید احمد کمتر رسولپوری ‘ شمشیر حیدر خان ‘ ماسٹر غلام قنبر بھٹہ ‘ ماسٹر محمد سلیم بھٹہ ‘حق نواز پہلوان ‘ ڈرگ انسپکٹر محمد کلیم بھٹہ جام راشد ریحان ‘ سلیم انسب ‘ حبیب اللہ طارق’ ناصر ڈینہ ‘ ملک محمد اسحاق علیم ایڈوکیٹ ‘ کے علاوہ علماء کرام ‘ ڈاکٹرز ‘ وکلاء ‘ صحافیوں ‘ سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے

شرکت کی’ دریں اثنا ء پاکستان سرائیکی پارٹی کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری نامور ماہر لسانیات دانشور اسلم رسولپوری ایڈوکیٹ ممتاز سرائیکی دانشور صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف اساں قیدی تخت لہور دے کے خالق عاشق خان بزدار ‘ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیرمین رانا فراز احمد نون مرکزی جنرل سیکریٹری نذیر

احمد کٹپال ‘ سرائیکی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمد اکبر خان ملکانی ‘ کالم نگار سینئر صحافی مسیح اللہ خا ن جام پوری ‘ سرائیکی ایکشن کمیٹی کے

چیرمین راشد عزیز بھٹہ ‘ ماہر فریدیات مجاہد جتوئی ‘روحانی اسکالر سید امیر حسین ہاشمی ‘ سینئر صحافی ظہور احمد دھریجہ ‘ ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ عابد ایڈوکیٹ ‘ محقق دانشور عاشق ڈراجہ ‘ مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما محمد ایوب خان ناصر ایڈوکیٹ ‘ سردار امیر بخش خان مستوئی ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی کے راہنماوں عبدالروف خان لنڈ ایڈوکیٹ

میاں نور الہی ایڈوکیٹ ‘آصف شبیر ایڈوکیٹ ‘ رانا لیاقت علی ایڈوکیٹ ۔ ملک عابد حسین ارائیں ایڈوکیٹ ‘ملک سبطین سرور ارائیں ‘حاجی محمد عابد ‘ ضلعی صدر وقاص نوید خان گورچانی ضلعی جنرل سیکریٹری مرزا محمد طارق خان جمعیت علماء اسلام کے

ضلعی امیر علامہ محمد ابوبکر عبداللہ ‘ امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 293ڈاکٹر عبدالشکور مجاہد ‘ چئیرمین سوجھل دھرتی واس انجینئر شاہنواز خان مشوری ‘صدر عثمان کریم بھٹہ ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری عمران اشعر ‘ نامور شاعر ادیب مرشد فرحت نقوی ‘ دلبر حسین مولائی ‘ صغیر احمد خان احمدانی سینیر صحافیوں عبدالجبار خان

‘ ملک بلال ببر ‘ جام احمد علی ارائیں ‘ ابرار حسین قریشی ‘ قاضی انعام باری ‘ دلشاد انجم ہاشمی ‘ الطاف نواز مستوئی ‘ زبیر احمدخان لاشاری ‘ سرور قریشی ‘ کمال قریشی صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب طارق اسماعیل احمدانی ‘اور دیگر نے مرحومہ کی وفات پ

ر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کیلے اجتماعی

دعا آج مورخہ 17 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد فاروقی جام پور میں ہوگی ‘

%d bloggers like this: