مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائدگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی

تحریر:

محمد جنید جتوئی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیرہ غازیخان

کوہ سلیمان کے سپوت بلوچ سردار عثمان خان بزدار کو علاقہ کی محرومیوں کا اندازہ ہے. وزیر اعلی پنجاب کا قلمدان سنبھالتے ہی صوبہ کی حقیقی ترقی کیلئے

نہ صرف کوشاں بلکہ سالہا سال سے نظر انداز کیے گئے جنوبی پنجاب کیلئے وہ پراجیکٹس لائے جن سے وہ محروم تھے اور ان کیلئے وہ مسیحا ثابت ہوئے.

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب خاص طورپر کوہ سلیمان جیسے پسماندہ علاقوں کی طرف کیا اور آج ان کے شروع کیے گئے میگا پراجیکٹس اپنی مثال آپ ہیں.

ڈیر ہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے عثمان بزدار نے علاقہ کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کیے

ضلع ڈیرہ غازیخان کی 29لاکھ سے زائد آبادی کیلئے دل کی بیماری بڑا مسئلہ تھی اور اتنی بڑی آبادی کیلئے دل کے ہسپتال سمیت معیاری کارڈیک سہولیات میسر نہیں تھیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قلمدان سنبھالنے کے ساتھ ہی

ڈیرہ غازیخان میں دل کے امراض کیلئے کام شروع کیا اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجا ب اور حکومت پنجاب کے تعاون سے ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط میں 77کنال رقبہ پر جدید سہولیات سے آراستہ امراض قلب کیلئے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف

کارڈیالوجی کی تعمیر کا آغاز کیا انہوں نے منصوبے کا خود سنگ بنیاد رکھا. اس ہسپتال کے قیام سے دل کی بیماریوں کے باعث ہونے والی شرح اموات میں کمی ہو گی. ملتان اوردیگر بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا.

ہسپتال جدید طبی سہولیات او رماہرین پر مشتمل ہو گا. معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر طبقہ کو یکساں سہولیات میسر ہوں گی. 136بیڈ کے فیز ون کے تعمیراتی منصوبے پر چار ارب اٹھائیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے.

مین بلڈنگ کا نوے فیصد سٹرکچر مکمل کر لیاگیا ہے. منصوبہ کی تکمیل کیلئے اپریل 2022تاریخ مقرر کی گئی ہے. تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ مشینری کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیاگیا ہے.

سردار فتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آئی سی یو، پری اینڈ پوسٹ انجیوگرافی، کارڈیک سرجری وارڈ، او پی ڈی، ایمرجنسی، ریڈیالوجی، سائیکوتھراپی، پتھالوجی لیبارٹری سمیت دیگر جدید سہولیات میسر ہوں گی.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید او ردیگر افسران آئی ڈیپ کے افسران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں. منصوبہ کے تعمیراتی کام کاجائزہ لینے کے ساتھ موقع پر بریفنگ لی جا رہی ہے تاکہ

وزیر اعلی کی طرف سے نہ صرف ڈیرہ غازیخان بلکہ بلوچستان، سندھ او رخیبرپختونخواہ کے لوگوں کو بہتر تحفہ دیاجاسکے

.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے مالی سال 2021-22میں جنوبی پنجاب کیلئے 199ارب اورضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے ریکارڈ 25 ارب 89کروڑ42لاکھ 90ہزار روپے کے چوبیس میگا پراجیکٹس دیئے جن میں خواتین یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان، یونیورسٹی آف تونسہ، ٹیچنگ ہسپتال میں نئے ایمرجنسی

اور او پی ڈی بلاک، تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کی ری ویمپنگ، ٹراما سنٹر کا قیام، ڈیرہ غازیخان شہر کے رہ جانے والے علاقوں میں سیوریج، ڈرینج، ٹف ٹائلز، سٹریٹ لائٹس تحصیل کمپلیکس تونسہ، شاہ سلیمان سٹیڈیم، منی زو، ٹیوٹا سنٹر اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور آسان رسائی کیلئے رودکوہی نالہ سنگھڑ پر پل کی تعمیر،

انڈس ہائی وے تونسہ تا سوکڑ روڈ کی کشادگی و بہتری، سخی سرور سے چوٹی بالا روڈ کی دوبارہ تعمیر، مانکا کینال پر مزید تین پل اور یو ٹرن کی تعمیر، پل ڈاٹ سے ریلوے پھاٹک دو رویہ روڈ، تونسہ تا گلکی براستہ سکڑ روڈ کی تعمیر، توسیع و بہتری، بیٹ بیت والا موضع بیٹ چین میں سپر کی تعمیر،

رودکوہی کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے سوڑا ڈیم کی تعمیر، تونسہ میں ماڈل ڈیری فارم کے قیام، غازی یونیورسٹی کی عمارتوں کی تعمیر، ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن و بنیادی سہولیات کی فراہمی، ڈیرہ غازیخان میں زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر، ٹی ایچ کیو تونسہ اوردیہی مراکز صحت وہوا، شادن لنڈ، بارتھی، فاضلہ کچھ اور دیگر کی اپ گریڈیشن، تونسہ میں سیوریج و ڈرینج ٹف ٹائلز،

سٹریٹ لائٹس اور شہر کی خوبصورتی کی سکیم، ڈیر ہ غازیخان میں ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی تعمیر، زین تا بارتھی روڈ اور پل کی تعمیر، کاٹھ گڑھ تا وہوا براستہ کوہڑ، مٹھے والی تا انڈس ہائی وے روڈ ز کی بحالی، مٹھوان تا چتروٹہ روڈ کی تعمیر،

کوہڑ تا پھگلہ روڈ ز کی تعمیر، وقار کنٹین تا گدائی چوک دو رویہ سڑک کی تعمیر، این 55چوکی والا تا اٹامک انرجی روڈ کی کشادگی، کوٹ قیصرانی تا وہوا براستہ جھوک بودو روڈ کی بحالی،

دری میرو لاڈن تا غوث آباد، ریتڑہ تا جھوک بودو روڈ کی تعمیر، چرکن اور لالودائرہ شاہ پر سپرز کی تعمیر، این 70تا فورٹ منرو براستہ لنگر خندسر روڈ کی تعمیر

اور جنوبی پنجاب میں ہارزینٹر لینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے فنڈز رکھے گئے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں اپنے تین سالہ دور حکومت میں خصوصی توجہ دی جہاں تک ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کی جائے تو اے ڈی پی 2021-22میں 72ارب 82کروڑ 69لاکھ روپے تخمینہ کے 336منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے گئے. اسی طرح مالی سال 2020-21میں

35ارب 81کروڑ 40لاکھ روپے تخمینہ کے 196منصوبے شروع کیے گئے جن میں سے 110سے زائد مکمل کر لیے گئے ہیں عثمان بزدار حکومت کے پہلے سال کورونا کی وباء اور معاشی بحران کے باوجود 48ارب 90کروڑ ستر لاکھ روپے کے 259جاری اور نئے منصوبوں کیلئے بھی فنڈز دیئے گئے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نہ صرف علاقہ کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے مالی وسائل دیئے بلکہ عوام کے ایک، ایک پیسہ کے شفاف استعمال کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا.

سردار عثمان احمدخان بزدار اپنے معائنوں کے دوران نہ صرف مٹیریل کا معیار خود چیک کرتے ہیں بلکہ غیر جانبدار ماہرین کی ٹیمیں بھی انسپکشن کیلئے بھیجی جاتی ہیں. ڈیرہ غازیخان کی عوام سردار عثمان بزدار کی مقروض بن چکی ہے

اور مزید دو سال کے ساتھ ساتھ آئندہ پانچ سال کیلئے بھی سردار عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلی پر براجمان دیکھنا چاہتی ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے چاروں اضلاع کے تمام مواضعات میں سوفیصد ڈیجیٹل گردآوری کی تکمیل کیلئے 15 نومبر کی حتمی تاریخ دے دی۔پٹواری اینڈرائیڈ فون کے ذریعے موقع پر جاکر فصلوں کی تفصیلات متعلقہ ایپ پر اپ لوڈ کریں گے۔

اینڈرائیڈ فون اور ایپ کے استعمال کیلئے پٹواریوں کی تربیت مکمل کرلی گئی۔کمشنر سارہ اسلم نے گزشتہ روز ڈویژن کے منتخب رجسٹری برانچ،اراضی ریکارڈ اور دیہی مرکز محال کے اچانک معائنہ کے دوران ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

نے کہا کہ ایپ کے ذریعے گردآوری کی جعلسازی روکنے میں مدد ملے گی۔کمشنر نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 15 ستمبر سے ڈیجیٹل گردآوری کا آغاز کردیا گیا ہے جسے دو ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ریونیو معاملات کی خود نگرانی کریں۔کسی بھی محکمہ میں بد عنوان عناصر برداشت نہیں کئے جائیں گے اور کام نہ کرنے والے افسران اپنے آپ کو فارغ سمجھیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام بوائز و گرلز اتھلیٹس کے اوپن ٹرائلز 17ستمبر کو دس بجے صبح فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم ڈیرہ غازیخان میں ہوں گے.

منتخب مردوخواتین کھلاڑیوں کو فائنل ٹرائلز کیلئے لاہو ربھیجا جائے گا اور کامیاب کھلاڑی دس روزہ کوچنگ کیمپ کے بعد پشاور میں ہونے والے بین الصوبائی اتھلیٹکس

چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے بتایاکہ ڈی جی سپورٹس و یوتھ افیئرز پنجاب کی ہدایت پر ٹرائلز کیے جا رہے ہیں حکومت پاکستان نے ہر صوبہ کو ہر ماہ کم سے کم دو کھیلوں کی میزبانی کرنے کی ہدایت کی ہے

اور اس سلسلے کے تحت ڈیرہ غازیخان میں اتھلیٹس کے ٹرائلزہوں گے. انہوں نے بتایاکہ بوائز کیلئے ستر ہ سال اور گرلز کیلئے سولہ سال عمر مقرر کی گئی ہے

ب فارم ساتھ لانے والے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے خواہشمند کھلاڑیوں صبح دس بجے سپورٹس کرکٹ سٹیڈیم میں آ کر ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم ریکروٹمنٹ سفارشات اور قوانین پر عمل کرے

مختص بجٹ سکولوں میں سہولیات کی بہتری اور متعلقہ معاملات پر خرچ کیاجائے. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی اور بجٹ سے متعلق اجلاسوں کی

صدارت کرتے ہوئے کہی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن، ڈائریکٹر ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی

سی ای او عبدالوحید قیصرانی اوردیگر اراکین موجود تھے. اجلاس میں دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید صبح سویرے شہر میں صفائی کے معاملات چیک کرنے کیلئے اکیلے نکل پڑے.

انہوں نے مختلف شاہراہوں پر صفائی میں مصروف عملہ سے ملاقات کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے ملازمین محکمہ کا فخر ہیں. میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کردارادا کرنا ہوگا.

فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کی اپ گریڈیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تین ارب تیس کروڑ روپے کے فنڈز خر چ کیے جارہے ہیں

منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا بلکہ تدریسی معاملات کی بہتر انجام دہی میں مدد ملے گی. فنڈ ز سے سولر سسٹم، ماڈل زرعی فارم، باغیچے، جدید آبپاشی کا نظام، لینڈ سکیپنگ اور دیگر معاملات بہتر کیے جائیں گے.

یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ مرزا دارا شکوہ،

رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن، خازن محمد ضیاء اللہ کے علاوہ ڈاکٹر مقبول احمد، یاسر بھٹہ، ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، ڈاکٹر نثار حسین، ڈاکٹر ظہو راحمد اوردیگر شریک تھے اجلاس میں یونیورسٹی سٹی کیمپس میں جاری منصوبوں میں مٹیریل کے معیار

او رکام کی رفتار کا جائزہ لیاگیا. سٹی کیمپس میں پہلے مرحلے کے دوران بیس سمارٹ کلاس رومز کی مرمت، تزئین و آرائش، نیو کیمپس میں داخلی گیٹس، چار دیواری،

تدریسی و انتظامی بلاکس کی توسیع، بوائز، گرلز و فیکلٹی ہاسٹلز تعمیر کیے جائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب مزمل بشیر نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی ملکی معیشت کی بحالی ہے.

بدقسمتی سے کپاس ملکی ضروریات پورا نہیں کر رہی. حکومت کے اہداف پورے کرنے کیلئے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کو یقینی بنانا ہو گاجس کیلئے زرعی ماہرین کی سفارشات اور تصدیق شدہ بیج، زرعی ادویات استعمال کی جائیں.

انہوں نے یہ بات چک جلوہڑ چوٹی زیریں میں فارمرز ڈے کے موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پرڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین ڈپٹی ڈائریکٹرغلام محمد بزدار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ،

زراعت آفیسرریا ض حسین برمانی اور کاشتکاروں نے شرکت کی.مزمل بشیر نے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایت پر

ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. آئی پی ایم نمائشی پلاٹ کے معائنہ اور کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری زراعت مزمل بشیر نے کہاکہ کپاس کی بحالی کیلئے

محکمانہ سرگرمیاں جاری ہیں. اگلے سال کپاس کی بحالی اورزیر کاشت رقبہ میں بھر پور اضافہ کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو کپاس کی آئی پی ایم ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا کپاس کے آئی پی ایم نمائشی پلاٹس کاشتکاروں کی تربیت و پیداوار میں اضافہ کا بہترین ذریعہ ہیں ڈپٹی سیکرٹری زراعت کو بتایا گیا کہ

کاشتکار نمائشی پلاٹ سے 39 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر چکا ہے. پلاٹ کے وزٹ کے دوران فصل پر موجود ٹینڈوں و دیگر پھل کی موجودگی سے اندازہ لگایا گیا کہ

مزید کم از کم 20 من فی ایکڑ پیداوار متوقع ہے. مزمل بشیر نے کاشتکار کی محنت اور محکمہ زراعت کی کاوش کو سراہا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ سال تک کے پانچ لاکھ ستانوے ہزار 578بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے قومی پولیو مہم 20ستمبر سے شروع ہو گی

جس کیلئے 1955ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں. یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے ٹیموں کی تربیت اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع کی حدود میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو حفاظتی ویکسین پلائی جائے.

ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو سیل کر کے پولیو ویکسین پلانے کے بعد ضلعی حدود میں داخل ہونے دیا جائے.

ٹیموں کی سستی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. مہم کے دوران خانہ بدوش بستیوں اور بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ردیگر معاملات پر فوکس کیا جائے.

مائیکروپلان کے مطابق ٹیمیں کام کریں. ٹیموں کی سکیورٹی اور کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائیگا. اجلاس میں بتایاگیا کہ

قومی پولیو مہم میں 1801موبائل ٹیمیں، 97فکسڈ اور 47ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 358ایریا انچارج اور 82یوسی ایم او مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیں گے.

اجلاس میں یونیسف کے کلیم اللہ طاہر، قاری جمال عبدالناصر، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹرسجاد سلطان اوردیگر موجو دتھے.

%d bloggers like this: